31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے غیر ملکی تجارتی پالیسی کے وسط مدتی جائزے پر انڈسٹری سے صلاح و مشورہ کے لئے بورڈ آف ٹریڈ میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی،  جون، تجارت اور صعنت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج دوسری از سر نو تشکیل شدہ بورڈ آف ٹریڈ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت برآمد کاروں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ حکومت جی ایس ٹی سے متعلق ان کی تشویش پر وزارت خزانہ اور آمد نی کے محکمے کے ساتھ بین محکمہ جاتی صلاح و مشورہ کے عمل میں پوری طرح مصروف ہے۔ انہوں نے تجارت کے محکمہ ، آمدنی کے محکمہ اور ڈی جی ایف ڈی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ غیر ملکی تجارتی پالیسی ( ایف ٹی پی) کے وسط مدتی جائزے کے لئے موزوں تمام مسائل اور امور پر غور کرے۔

اس میٹنگ میں انڈسٹری ، انڈسٹر تنظیموں ، ایکسپورٹ پرمشون کونسلوں اور سامان سے متعلق بورڈوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سرکار کی طرف سے اس میٹنگ میں سکریٹری برائے ڈی آئی پی پی ، سکریٹری برائے فارما سیوٹیکلس ، ڈی جی ایف ٹی کے افسرا ن کے علاوہ محکمہ برائے تجارت ڈی جی ایف ٹی ، امور خارجہ کی وزارت ،محکمہ برائے آمدنی ، شہری ہوا بازی کی وزارت اور دیگر وزارتوں /محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ بورڈ آف ٹریڈ میٹنگ میں محکمہ تجارت کی سکریٹری محترمہ ریتا توتیا نے مندوبین کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پچھلے 6 مہینے کے دوران محکمہ تجارت کے ذریعہ کئے گئے متعدد اقدامات کے نتیجے میں برآمدات کے منظر نامے میں مثبط ترق دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے تجارتی سہولتی معاہدہ کے اچھے نتائج کا ذکر کیا ، جہاں ہندوستان نے برآمدات کو متاثر کرنے والے متعدد تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ برائے تجارت جی ایس ٹی سے متعلق برآمد کاروں سے متعلق مسائل کے کوحل کرنے کے لئے محکمہ برائے آمدنی کے ساتھ لگاتار بات چیت کر رہا ہے۔ تجارت اور صنعت کی وزیر کے مشورے پر محکمہ برائے تجارت غیر ملکی تجارتی پالیسی (ایف ٹی پی) کو جی ایس ٹی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے ایف ٹی پی پرنظر ثانی کے عمل میں مصروف ہے۔

ڈی جی ایف ٹی جناب اے کے بھلا نے موجودہ تجارتی منظر نامے برآمدات کو فرو غ دینے والی موجودہ اسکیموں اور جی ایس ٹی سے متعلق برآمد کاروں کے متعدد مسائل کو حل کرنے کے لئے محکمہ برائے تجارت کی کوششوں، متعدد شراکت داروں بشمول برآمد کاروں اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ صلاح و مشورہ کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More