32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ایس ایف جوانوں نے بحران کے وقت قوم کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمیشہ سخت جانفشانی کی ہے: نتیانند رائے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیانند رائے نے آج یہاں بی ایس ایف کے 55وی یوم تاسیس پر سلامی لی۔

داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار بڑی تندہی سے ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور بحران کی صورت حال میں شہریوں کی خدمات انجام دینے میں سخت جانفشانی کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  ملک کی دفاع کے لیے بی ایس ایف کی قربانیوں پر ملک کو فخر ہے۔  بی ایس ایف کے جوانوں کی قربانیوں کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے ہر شہری بلا خوف وخطر ملک کے ترقیاتی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

جناب نتیانند رائے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی اہل قیادت میں حکومت نے سی اے پی ایف کے اہلکاروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر 57 سے بڑھا کر 60 سال کردی ہے، جوانوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک سال  میں 100 دن رہنے  کی اجازت دی ہے۔ جموں وکشمیر میں تعینات ہونے پر نان ان ٹائٹلڈ جوانوں کو ہوائی سفر کرنے کی سہولت ہوگی۔ اس حکومت نے سی اے پی ایف اہلکاروں کے لیے بینک کے ذریعہ پیراملیٹری سیلری پیکیج اسکیم (پی ایم ایس پی) کے تحت 30 لاکھ کے ذاتی بیمہ کو برھانے کے اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعدد کوششیں کی گئی ہیں تاکہ مرکزی مسلح پولیس افواج کے جوانوں کو ہرممکن سہولت دی جاسکے۔

فوج کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بی ایس ایف کی نگرانی میں ڈیرہ بابانانک میں واقع کرتاپور صاحب راہداری محفوظ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جوانوں کی زبردست کوششوں کے باعث دشمنوں کو کسی بھی قسم کی دراندازی یا کسی بھی جرم کے ارتکاب سے پہلے متعدد بار سوچنا پڑتا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت نیم فوجی دستوں کو مزید مستحکم کرنے اور ان کی جدید کاری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت افواج کو طاقت ور بنانے کے ، تمام سہولیات فراہم کرنے اور ان کے اہلکاروں کی بہبود کے تئیں پرعزم ہے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے بی ایس ایف کے جوانوں کی جانب سے دل کش پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ بعد ازاں انھوں نے بی ایس ایف اہلکاروں کو بہادری اور امتیازی خدمات کے لیے پولیس میڈل سے بھی نوازا۔ انھوں نے سالانہ میگزین ‘‘بارڈرمین’’ کا بھی اجرا کیا۔ اس سے قبل انھوں نے بی ایس ایف میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مسلح خواتین دستہ، اونٹ/ ہارس یونٹ، بی ایس ایف کے اونٹ پر سوار دستے کے ذریعہ مارچ پاسٹ اور جدید ترین سازوسامان اور اسلحے کی نمائش، پریڈ کی خاص توجہ کا باعث رہی۔ تقریب کے دوران، بی ایس ایف جوانوں اور اونٹ پر سوار دستوں نے ایکروبیٹکس کا مظاہرہ کیا جسے ناظرین نے تالیاس بجاکر زبردست ستائش کی۔

اس موقع پر  بی ایس ایف کے ڈی جی، جناب وویک کمار جوہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے بی ایس ایف کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنھوں نے قوم کی سلامتی کے لیے زْبردست قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بی ایس ایف اس ملک کے عوام کی خدمت کے لیے مرکزی حکومت  کی اسکیموں کو نافذ کرنے میں حکومت کا تعاون کرکے اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھا رہی ہے۔ اس موقع پر بی ایس ایف اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More