32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے 50ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول نے فیسٹول کے ڈیبیو مقابلے کے سیکشن کے زمرے میں فلموں کا اعلان کیا۔

Urdu News

نئیدہلی: بھارت کے 50ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول  نے فیسٹول کے  ڈیبیو  مقابلے کے سیکشن کے زمرے میں فلموں  کا اعلان کیا۔ یہ فیسٹول پچھلے 50برسوں میں بہت سے فلم سازوں کی پیشہ ورانہ زندگی کا لانچ پیڈ رہا ہے ۔ اس فیسٹول کا مقصد  سال کے  پہلی مرتبہ بہترین  فلم  بنانے والوں کو متعارف کرانا ہے۔

          امین سیدی  بومیدین   کی ہدایت یافتہ الجیریائی فلم  ابولیلیٰ ،  لی چانگ گیون  کی ہدایت یافتہ کوریائی فلم رومانگ  ، نیریس  اولتیانو کی ہدایت یافتہ  رومانیہ کی فلم مانٹسرز ،اسٹیون  اورٹ کی ہدایت یافتہ امریکی فلم  مائی نیم از سارہ   ،خاتون فلم ساز ایوا کول  کی کلیو  وہ فلمیں ہیں ، جنہوں  نے اس سال ڈیبیو مقابلے میں حصہ لیا۔ ابھیشیک شاہ  کی انعام پانے والی فلم ہلارو  اور منو اشوکن  کی ہدایت یافتہ  ملیالم فلم اویارے  وہ بھارتی فلمیں ہیں ، جو 50 ویں  افی میں  کسی  ہدایت کار کی بہترین ڈیبیو فیچر  فلم کا انعام حاصل کرنے کے لئے مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں ۔

          ایوارڈ کے تحت  سلور پیکاک  ،ایک سرٹیفکیٹ اور دس لاکھ روپے نقدایک ایسی فیچر فلم کو دئے جاتے ہیں جو جمالیات ،تکنیک یا ٹکنالوجی کے اختراع کے حوالےسے  کسی   نئے ہنر کعکاسی کرتی  ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More