40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے کرناٹک میں قومی شاہراہ پروجیکٹ کے لیے ٹھیکہ دیا

Urdu News

نئی دہلی؛ نیشنل ہائیویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے کرناٹک میں قومی شاہراہ  نمبر4A کی  ترقی کے لیے لیٹر آف ایوارڈ (ایل او اے) جاری کردیا ہے۔

 بیلگام – خان پور سیکشن کی طوالت تقریباً 30 کلومیٹر ہے اور اسے چار لینوں میں بدلنے  کا کام میسرز اشوک کنسیشنز لمیٹڈ کو مخلوط سالانہ بنیاد پر 892.16 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ دیا گیا ہے۔ کرناٹک/ گوا سرحد پر تقریباً 52 کلومیٹر شاہراہ کو دونوں جانب پختہ فرش کے ساتھ دو لینوں میں بدلنے کا کام میسرز دلیپ بلڈ کان لمیٹڈ کو 503.22 کروڑ روپے کی لاگت سے ای پی سی طرز پر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ نمبر 4A کا یہ سیکشن موجودہ وقت میں بیلگام کو لچیلے فرش کے ذریعے جوڑتا ہے۔ کرناٹک کی ریاست میں ایک اہم شہر بیلگام اور گوا میں پاناجی ، جو ایک بڑی بندرگاہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی سیاحتی منزل بھی ہے اور یہ شاہراہ خان پور، گنجی اور رام نگر سے ہوکر گزرتی ہے۔

مذکورہ کام کے تحت دو بڑے اور چھ چھوٹے پلوں کی تعمیر، پانچ آر او بی کی فراہمی  شامل ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ  بڑے چوراہوں پر تصادم کم سے کم ہو اور پیچیدگی میں کمی آئے۔ دونوں بائی پاسوں کو اسی راستے پر تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔ سڑک استعمال کرنے والوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام بڑے چوراہوں پر 21 سواری پر مشتمل انڈر پاس، سواری پر مشتمل سڑک پار کرنے کی سہولت، ہلکے ٹریفک والا موٹر گاڑی کا راستہ وغیرہ شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ چار بس شیلٹروں کے لئے بھی نجائش فراہم کرے گا۔ اس پروجیکٹ کی رعایتی مدت 17.5 سال ہے، جس میں 2.5 سال کی تعمیراتی مدت بھی شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More