29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد112.01 کروڑسے تجاوزکرگئی

Urdu News

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 57,43,840  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 112.01 کروڑ (1,12,01,03,225) تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,14,65,001 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,80,417

دوسری خوراک

93,25,756

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,74,014

دوسری خوراک

1,61,64,449

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

43,18,70,709

دوسری خوراک

16,89,98,058

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,81,06,875

دوسری خوراک

10,44,39,125

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,16,13,882

دوسری خوراک

7,08,29,940

مجموعی تعداد

1,12,01,03,225

پچھلے 24 گھنٹے میں 11,376مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,38,37,859 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.26  فیصد  ہوگئی ہے۔

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 140دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 11,271 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,35,918 ہے جو پچھلے522دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.39 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,55,904نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 62.37 کروڑ (62,37,51,344) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.01 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ51 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.90فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے41 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار74 دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More