29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ نے بیرون ملک سے بھارتی باشندگان کے انخلا میں تعاون کی غرض سے قرنطائن سہولتیں فراہم کیں اور بحری جہاز روانہ کئے

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی مسلح دستوں نے طبی ٹیموں اور امدادی رسدات کے ساتھ آئی او آر خطے میں واقع متعدد ممالک کےلئے بحریہ کے جہاز روانہ کئے ہیں۔ واپسی کے سفر میں یہ جہاز اس خطے سے انخلا کے طور پر لائےجانے والے بھارتی  شہریوں کو واپس لے کر آئیں گے۔

اس کے علاوہ مسلح دستوں نے 6قرنطائن سہولتیں مستعد شکل میں تیار کر رکھی ہیں، جہاں 2100بھارتی باشندگان کو وزارت خارجہ اور شہری ہوابازی کی وزارت سے تال میل بنا کر انخلا کے بعد لاکر رکھا جائے گا۔بھارتی بحریہ نے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین اور ملیشیا میں کووڈ-19 کے نتیجے میں پھنسے ہوئے بھارتی باشندگان کو نکالا ہے، جنہیں ان تینوں خدمات یعنی بھارتی بری فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے ذریعے فراہم کردہ قرنطائن سہولتوں میں جودھپور، جیسلمیر، بھوپال، کوچی، وشاکھا پتنم اور چنئی میں رکھا جائے گا۔

مذکورہ عمل کے تحت انخلا کے بعد لائے جانے والے افراد کو لازمی طور پر ایس او پی کے مطابق  قرنطائن میں درج ذیل قرنطائن سہولتوں کے تحت رکھا جائے گا۔یہ قرنطائن سہولتیں بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے فراہم کرائی گئی  ہیں۔ بعدازںمنظور شدہ ایس او پی کے مطابق ان کے آئندہ کےسفر کےلئے ضروری کارروائی کی جائے گی۔انتظامات کی تفصیلات کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

نمبرشمار

ملک

تعداد

قرنطائن سہولت

محل وقوع

تعداد

سروس

1.

سعودی عرب

1,000

جودھپور

جیسلمیر

500

500

بری فوج

بری فوج

2.

کویت

400

بھوپال

400

بری فوج

3.

متحدہ عرب امارات

200

کوچی

200

بحریہ

4.

بحرین

150

وشاکھاپتنم

150

بحریہ

5.

ملیشیا

350

چنئی

فضائیہ

اس کے علاوہ بحری جہاز اپنے ساتھ اناج، طبی ٹیمیں، ادویہ لے کر بحر ہند کے خطے (آئی ا و آر) میں واقع ممالک کےلئے روانہ ہوئے ہیں اور وہ اپنے واپسی کے سفر میں بھارتی باشندگان کو انخلا کے طور پر لے کر آئیں گے۔ بھارتی بحریہ کے بحری جہاز (آئی این ایس کیسری) نے 6 مئی سے 29جون 2020 کے دوران جنوبی بحر ہند خطے میں تعیناتی کےلئے اپنا سفر شروع کیا ہے۔ یہ بحری جہاز مڈغاسکر، کموروس، مالدیپ اور سیشلس جائے گا۔یہ ان تمام ممالک میں 10 سے 12 ٹن ادویہ پہنچائے گا۔ یہی بحری جہاز مالدیپ کو 660 ٹن خوردنی اناج بھی فراہم کرے گا ۔14عملے پر مشتمل طبی ٹیمیں (8ڈاکٹر اور 6نیم طبی عملہ) اور 13 عملے پر مشتمل (4ڈاکٹر اور9نیم طبی عملہ)ٹیمیں  پہلے ہی  بالترتیب ماریشس اور کموروس کے لئے روانہ کی جا چکی ہیں۔

اس سے قبل آئی این ایس جل اَشو نے مالدیپ میں پھنسے ہوئے بھارتی باشندگان کو وہاں سے نکالنے کے لئے مالدیپ کا سفر کیاتھا۔ یہ بحری جہاز آج صبح مالدیپ پہنچا ہے۔ یہ بحری جہاز بھارتی باشندگان کو لے کر کل کوچی کےلئے روانہ ہوگا۔آئی این ایس مگر بھی مالدیپ کے لئے روانہ  ہوا ہے اور مالے کے راستے پر گامزن ہے۔آئی این ایس ایراوت اور آئی این ایس شاردُل بھارتی باشندگان کو لانے کےلئے جلد ہی خلیجی خطے کی جانب  کوچ کرنے والے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More