23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحران کے وقت سی آئی پی ای ٹی اہم سماجی راحتی کام کررہا ہے

Urdu News

نئی دہلی،یکم؍اپریل،کووڈ – 19  کی وبا  کے پیش نظر کیمیکل  اینڈ فرٹیلائزر  کی وزارت  کا محکمہ  کیمیکل  اور پیٹروکیمیکل کے تحت  حکومت ہند کے  ایک ادارے  سینٹر انسٹی ٹیوٹ  آف پلاسٹک انجینئرنگ  اینڈ ٹیکنالوجی  ( سی آئی  پی ای ٹی)   کی مختلف  ریاستوں میں قائم اپنے احاطوں کے ذریعے  سماج کی بہتری کے لئے  ایک اچھا کام کررہا ہے۔

 اس مہم کے حصے  کے طور پر  سی آئی پی ای ٹی کے   گوالیار  سینٹر میں  پیرا میڈیکل  ٹیم کو  امدادی  خدمات فراہم کرانے کے لئے    7x24 ڈیوٹی پر سی آئی  پی ای ٹی  عملہ اور افسران کو  اٹیچ  کرکے  72 بستروں والا قرنطینہ  مرکز بنایا اور  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ  ؍ کلکٹر کو  اپنا  اسکل ٹریننگ سینٹر  سپرد کردیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001VS8N.png

اسی طری سی آئی  پی ای ٹی بھوبنیشور  میں  ماسک ،  سنیٹائزر  ، جراثیم  کش  اور پانی  کی بوتلیں  تقسیم کرکے  کورونا کی وبا  کی ترسیل کے خلاف  جنگ کے تئیں   عوام میں بیداری پیدا کی ہے اور انہیں حساس بنایا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002NMDL.png

سی آئی پی ای  ٹی کے تمام ملازمین نے  پی ایم کئر فنڈ میں  اپنی ایک دن کی  تنخواہ  جو  18 لاکھ روپے تک بنتی ہے،   اس کا رضاکارانہ طور پر تعاون کیا ہے۔

سی آئی  پی ای ٹی – ایس اے آر پی  ایل اے آر پی ایم، بھونیشور  میں  کووڈ  -19  کے خلاف  تحفظ کے لئے  اپنی سکیورٹی  اور  ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے درمیان  ڈبلیو ایچ او کی رہنما خطوط کے مطابق  جو   سنیٹائزر  تیار کئے ہیں، انہیں تقسیم کیا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004I5WU.png

سی آئی پی ای ٹی  لکھنؤ  نے  شہر میں  ضرورت مندوں  ، غریبوں اور تارکین کو  خوراک مہیا کرانے کی غرض سے  انندا  (اے این این اے  ڈی اے)  (گرامین بینک) ،  نگر نگم ندھی  ، لکھنؤ  کو  پانچ لاکھ روپے کا  عطیہ دیا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image005KD97.png

ضرورت مند اور غریب عوام کو  خوراک فراہم کرانے کے لئے  سی آئی پی ای ٹی کے  متعدد مراکز پر  اسی طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More