31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر نے پی ایم -کے یو ایس یو ایم اور روف ٹاپ سولر پروگرام فیز-II کے نفاذکا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ پی ایم –کے یو ایس یو ایم اور روف ٹاپ سولر پروگرام فیز II کے نفاذ کی پیش رفت کاجائزہ لیا اور ان اسکیموں کے نفاذ میں مسائل  پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جناب آر کے سنگھ نے کسانوں کے لئے پی ایم –کے یو ایس یو ایم اسکیم کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ انہیں آبپاشی کی سرگرمیوں کے لئے دن بھر بجلی کا قابل اعتماد  ذریعہ فراہ مکرتے ہیں اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ  کرتےہیںْ۔ انہوں نے پی ایم –کے یو ایس یو ایم اسکیم کی توسیع تشہیر اور آگاہی پر بھی زور دیا تاکہ ہر کاشتکار  جانکاری حاصل کرے اور اسکیم کے تحت فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے ریاستوں/ مزکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران کے ساتھ پی ایم –کے یو ایس یو ایم اسکیم کے فیڈر لیول سولر ائزیشن  جزو کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا، جو کہ زرعی شعبے کے لئے دی جانے والی بجلی کی سبسڈی کو بڑی حد تک کم  میں مدد فراہم کرے گا  اور یقین  دلایا کہ  اس اسکیم کے نفاذ میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہرممکن مدد کی جائے گی۔

روف  ٹاپ سولر پروگرام فیز II کے نفاذ پر وزیر نے اس  اسکیم کے بارے میں وسیع پیمانے پر تشہیر اور آگاہی کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا۔ کیونکہ چھت پر شمسی توانائی لگانے سے گھروں کی بجلی کی کھپت کم ہوگی اور بجلی کے  اخراجات کی بچت ہوگی۔

شمسی شہروں کی ترقی کے بارے میں یہ بتایا گیا ک کل 20 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سولر/گرین سٹی کے طور پر  تیار کئے جانے والے شہروں کی نشاندہی کی ہے، جناب سنگھ نے دیگر ریاستوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ریاست کے کم از کم ایک شہر

کو سولر سٹی کے طور پر تیارکریں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی کہ وہ ان شہروں میں صاف اور سبز  توانائی کے منصوبوں جیسے چھتوں پر شمسی توانائی، فضلہ سےتوانائی کے پلانٹس ،  سولر اسٹریٹ لائٹس ، الیکٹرانک گاڑی وغیرہ کی تعیناتی کے لئے مہم شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستوں کی مشترکہ کوششیں ان اسکیموں کے کامیاب نفاذ اور ملک  کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ ملاقاتیں وار منعقد کی گئیں، شمالی علاقے کے لئے پہلی میٹنگ 17 اگست 2021 کی پہلی نصف میں منعقد ہوئی اور جن ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  حصہ لیا گیا  ان میں جموں و کشمیر  لداخ، ہماچل پردیش،  ہریانہ، اتراکھنڈ،  اترپردیش ، دہلی ، چندی گڑھ، بہار، جھارکھنڈ اور پنجاب شامل ہیں۔

مغربی علاقے کے ساتھ میٹنگ 17 اگست 2021 کی دوسرے نصف میں منعقد ہوئی اور ان میں شامل  ریاستوں میں راجستھان  گجرات ، مہاراشٹر  ، گوا، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ شامل ہیں۔

مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ تیسری میٹنگ 18 اگست 2021 کی دوسری نصف میں منعقد ہوئی اور اڈیشہ ، آسام، اروناچل پردیش،میگھالیہ ، سکم اور منی پور نے میٹنگ میں حصہ لیا۔

پرنسپل سکریٹری(انرجی/پاور/این آر ای) ڈسکومز کے ایم ڈی/سی ای او اور ریاستی نوڈل ایجنسیوں نے ان میٹنگوں میں حصہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More