40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بائیس کروڑ روپئے کے جی ایس ٹی کے سلسلے میں جعلی رسیدیں جاری کرنے کے ریکٹ کا پتہ چلا ہے

Urdu News

نئیدہلی۔ سینٹرل جی ایس ٹی دہلی نارتھ کمشنریٹ نے اشیاء اور خدمات حقیقتاً فراہم کیے بغیر  جعلی رسیدیں جاری کرنے کے ایک  ریکٹ کا پتہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں جناب نوین مٹریجا   اور جناب کیشورام کو گرفتار کیا گیا ہے اور نئی دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹس کے چیف میٹروپولیٹن  مجسٹریٹ (سی ایم ایم ) نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔  معلوم ہوا ہے کہ ملزمین غیرمجاز اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ  (آئی ٹی سی) حاصل کرنے کیلئے  42 جعلی فرمیں چلا رہے تھے اور اس طرح سرکاری خزا نے کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ بادی النظر میں تقریباً  22 کروڑ روپئے کے جعلی آئی ٹی سی جاری کیے گئے جس میں  رسیدوں کا استعمال کیا گیا جن کی مالیت 150 کروڑ روپئے تھی۔

دونوں ملزمین کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ دہلی این سی آر ، ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش میں ایسے افراد کے کاغذات استعمال کرکے جنہیں شک نہیں ہوسکتا تھا جعلی فرموں کا جی ایس ٹی رجسٹریشن کرالیا کرتے تھے۔ یہ لوگ قرول باغ واقع دہلی سے ایک دفتر چلا رہے تھے۔

ان دونوں افراد نے سی جی ایس ٹی  ایکٹ 2017 کی دفعہ 132(I)(b)اور (C)کے تحت جرائم کیے ہیں جو اس قانون کی دفعہ 132(I)(i) کے تحت قابل سزا ہیں۔ یہ جرائم  قابل دست اندازی پولیس اور  ناقابل ضمانت ہیں۔  اس کے نتیجے میں  نوین نٹریجا اور کیشورام کو 14نومبر 2019 کو گرفتار کرلیا گیا اور  15 نومبر 2019 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹس نئی دہلی  کے سی ایم ایم نے  14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔  اس ریکٹ سے  فائدہ اٹھانے والوں کی نشاندہی کیلئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور  جی ایس ٹی  دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More