37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او کی جانب سے یو اے این آدھار لنک ممبران کے لئے نئی سہولت

Urdu News

نئی دلّی، ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او ) نے امنگ موبائل ایپ کا استعمال کرنے والے ای پی ایف او ممبران کی سہولت کے لئے یو اے این ۔ آدھار لنکنگ کی سہولت متعارف کرائی ہے ۔ یہ سہولت ای پی ایف او کی ویب سائٹwww.epfindia.gov.in >> e-KYC>> LINK UN AADHAR کے علاوہ ہے ، جو کہ پہلے ہی سے دستیاب ہیں ۔
ای ۔ کے وائی سی پورٹل پر موجود سہولت نے بایو میٹرک کریڈنشل کا استعمال کرتے ہوئے آدھار آن لائن کے ساتھ مزید ایک نیا فیچر منسلک کیا ہے ۔ مذکورہ سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ای پی ایف او ممبران اپنا یو اے این درج ذیل استعمال کے لئے آدھار سے مربوط کرسکتے ہیں :
امنگ ایپ کے ساتھ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لئے ممبران کو اپنا یو اے این دینا ہوگا ۔ رجسٹر شدہ موبائل نمبر پر یو اے این کو ایک ون ٹائم پاس ورڈ ( او ٹی پی ) بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد ممبر کو آدھار ،جنس کی تفصیلات فراہم کرانی ہوں گی ( جہاں یو اے این کے لئے جنس کی اطلاعات دستیاب نہیں ہیں ) ۔ رجسٹرڈ آدھار موبائل نمبر پر یا ای ۔ میل پر ایک دیگر او ٹی پی بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد آدھار یو اے این سے مربوط ہو جائے گا ، جہاں کہ یو اے این اور آدھار کی تفصیلات میں مطابقت پائی جاتی ہے ۔
ای ۔ کے وائی سی کے ذریعہ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لئے اپنا یو اے این دینا ہوگا ۔ یو اے این رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد ممبر کو آدھار کی تفصیلات فراہم کرانی ہوں گی ، جنس کی اطلاعات ( جہاں جنس کی اطلاعات یو اے این پر دستیاب نہیں ہیں ) اور آدھار کی تصدیق کا طریقہ منتخب کیا جاتا ہے ( موبائل ؍ ای میل استعمال کرتے ہوئے او ٹی پی ؍ بایو میٹرک استعمال کرتے ہوئے ) ۔ آدھار پر درج شدہ موبائل نمبر ؍ یا ای میل یا بایو میٹرک ڈیوائس پر ایک دیگر او ٹی پی بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد آدھار کو یو اے این سے مربوط کر دیا جائے گا جہاں یو اے این اور آدھار کی تفصیلات میں مطابقت پائی جاتی ہے ۔
ڈیجیٹل انڈیا کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے ، ای پی ایف او نے ممبران کے نامزدگی بھرنے کے لئے ای ۔ نومی نیشن سہولت فراہم کرائی ہے ۔ یہ سہولت http://unifiedportal-men.epfindia.govin/memberinterface/) (پر دستیاب ہے ۔
آجر کی جانب سے یہ سہولت آزادانہ طور پر دستیاب ہے ۔ تفصیلات کی آن لائن نامزدگی کے بعد ممبر کو نامزدگی پر ڈیجیٹل دستخط کرنے ہوں گے ۔ نامزدگی کے فارم پر آدھار کی بنیاد والے ای دستخط کو ڈیجیٹل دستخط کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ آدھار کی بنیاد پر ای دستخط ای پی ایف او کی جانب سے ممبران کو مفت فراہم کرائے جا رہے ہیں ۔ صرف ممبران کا موبائل نمبر آدھار سے لنک ہونا چاہئیے ۔ یہ سہولت جلد ہی امنگ موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More