39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای سی آئی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے چھیڑ چھاڑ نہ ہونے کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے

Urdu News

بھارت کے الیکشن کمیشن کی الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے تعلق سے ایک نام نہاد ‘‘سائبر ایکسپرٹ’’ کے ذریعہ بدنیتی پر مبنی تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی روشنی میں تکنیکی ماہرین کی کمیٹی (ٹی ای سی) کے اراکین آئی آئی ٹی، دہلی کے اعزازی پروفیسر ڈی ٹی شہانی اور آئی آئی ٹی بھلائی کے ڈائریکٹر پروفیسر رجت موننیز آئی آئی ٹی ممبئی کے اعزازی پروفیسر ڈی کے شرما نے ای سی آئی کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے کہ:

  1. بھارت کے الیکشن کمیشن کی الیکٹرونک مشین عوام کی موجودگی میں کیبلوں کے ذریعہ صرف بھارت کے الیکشن کمیشن کی الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی اکائیوں (بیلٹ یونٹ، کنٹرول یونٹ اور وی وی پیٹ سے) جڑ سکتی ہیں۔

ای سی آئی – ای وی ایم میں ایسا کوئی میکنزم نہیں ہے، جو کسی بھی ریڈیو فریکوئنسی پر وائرلیس کے مواصلاتی نظام کے ساتھ منسلک ہوسکے۔

ہرقسم  کی ای سی آئی- ای وی ایم کھ کم (لو) سے ہائی وائرلیس فریکوئنسیوں کے رابطہ میں نہ آنے کے لیے پابندی سے سختی کے ساتھ جانچ کی جاتی ہے۔ اس قسم کی جانچ میں الیکٹرونک آلات کے لیے مخصوص جانچ کے معیارت سے زیادہ سختی کے ساتھ جانچ کی جاتی ہے۔

  1. ای سی آئی –ای وی ایم کو ہر قسم کے عملی حالات میں مناسب ڈھنگ سے کام کرنے کے لیے پابندی سے جانچ کی جاتی ہے۔
  2. ای سی آئی- ای وی ایم کے کوڈ اتھنٹی کیشن اور ویری فکیشن کے لیے بھی پابندی کے ساتھ جانچ کی جاتی ہے۔

شری سید شجاع کی وی وی پیٹ پیپر پر دونوں طرف پرنٹنگ کے الزامات کے پس منظر میں جس پر ووٹر کے ذریعہ تصدیق کے لیے ہلکی چھپائی ہوتی ہے، جو مت جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹی ای سی نے یہ وضاحت کی ہے کہ وی وی پیٹ میں تھرملی پیپر کا استعمال ہوتا ہے، جو تھرملی پیپر کی جانب ہی چھپائی کرسکتی ہے۔ یہ چھپائی، دکھائی دینے والی کھڑکی سے پوری طرح دیکھی جاسکتی ہے۔ وی وی پیٹ میں استعمال ہونے والے پیپر رول کے ایک ہی جانب تھرملی کوٹنگ ہوتی ہے، اس لیے کاغذ کی صرف ایک ہی جانب چھپائی ہوسکتی ہے۔

وی وی پیٹ کاغذ پر چھپائی کم از کم پانچ برس تک برقرار رہ سکتی ہے۔

بھارت الیکٹرونکس لمیٹیڈ اور الیکٹرونکس کمیشن آف انڈیا کے سی ایم ڈی، جوکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے واحد مینوفیکچرز ہیں اور اب وی وی پیٹ بھی بناتے ہیں۔ انہوں نے اس حقیقت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ  ٹی ای سی کے مجوزہ آپریٹنگ معیار پر پوری باریکی سے نظر رکھی جاتی ہے۔

تاہم یہ ایک بار پھر اعادہ کیا جاتا ہے کہ ای سی آئی-ای وی ایم میں بعض اوقات دوسرے آلات کی خامی کی طرح ہی خامی بھی آسکتی ہے اور یہ کام کرنا روک سکتے ہیں، لیکن الیکٹرونک ووٹنگ مشین میں ایسی خامیاں ای وی ایم میں کسی بھی ووٹ کوغلطی سے درج نہیں کرتی۔ لہٰذا یہ تصدیق کی جاتی ہے ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جاسکتی۔

بھارت کے الیکشن کمیشن نے نئی دہلی ضلع ڈی سی پی کے پاس شری شجاع کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 505(1)(b)کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More