24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ایس آئی کارپوریشن کی 181ویں میٹنگ کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، ای ایس آئی کارپوریشن  نے گذشتہ روز محنت اورروزگار( آزادانہ چارج ) کے وزیرمملکت جناب سنتوش  کمارگنگوار کی صدارت میں اپنی 181ویں میٹنگ کے دوران اپنے کام کاج اور خدمات فراہم کرانے کے میکینزم میں بہتری کے لئے کئی اہم فیصلے کئے ہیں ۔

میٹنگ کے دوران درج ذیل فیصلے کئے گئے :

1-زندہ رہنے کے خرچ کے اشاریے میں اضافے ،  جس کے نتیجے میں زچگی سے متعلق اخراجات میں بھی اضافہ ہواہے ، کے پیش نظر زچگی کے اخراجات کی موجودہ رقم 5000روپے بڑھا کر7500روپے کردی گئی ہے ۔ یہ سہولت ایسی حاملہ خواتین کے لئے ہے جو کچھ ناگزیروجوہات کے باعث ای ایس آئی سی ڈسپنسریوں /اسپتالوں کی زچگی سے متعلق خدمات سے استفادہ نہیں کرپاتی ہیں اور انھیں  دیگراسپتالوں میں علاج کراناپڑتاہے ۔

2-ای ایس آئی کارپوریشن نے تعلیمی سال 21-2020سے اقتصادی طورپرکمزورطبقے ( ای ڈبلیو ایس ) کوٹہ اور ای ایس آئی  سی  میڈیکل انسٹی ٹیوشن میں داخلے کو عمل میں لانے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے علاوہ ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں میں انشورڈ افراد  ( آئی پی ) کو ٹہ کے تحت ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس سیٹوں پرداخلے کے لئے عارضی داخلہ پالیسی 2020کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔

3-ای ایس آئی سی میٹنگ کے دوران  رواں سال ( 20-2019) کے لئے ترمیم شدہ تخمینے اور اس کے بعد سال ( یعنی 21-2020) کے لئے بجٹ تخمینے  کو اختیاراورمنظورکیاگیاہے ۔

جناب سنتوش کمارگنگوارنے اس بات پراطمینان کا اظہارکیاکہ ای ایس آئی سی نے بیمہ شدہ  افراد کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے کئی نئے اقدامات کئے ہیں ۔ انھوں نے حال ہی میں بیمہ شدہ افراد کی حقیقی پریشانیوں کاجائزہ لینے اور طبی اور دیگر متعلقہ خدمات کو بہتربنانے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کئی ای ایس آئی سی اسپتالوں کے اپنے دورے کا بھی ذکرکیا۔ اس میٹنگ میں محنت اورروزگارکے سکریٹری ہیرالال سماریہ ، ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹرجنرل، جناب راج کمار محنت اورروزگارکی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ انورادھاپرساد کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ ، ملازمین اور عاجروں کے نمائندوں ، ای ایس آئی کارپوریشن کے ارکان ، ریاستی حکومت کے نمائندوں اور سینیئرافسروں نے بھی شرکت کی ۔

ایمپلائیزاسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ایک ممتاز سوشل سکیوریٹی تنظیم ہے جو جامع سوشل سیکوریٹی فائدے مثلامناسب طبی دیکھ ریکھ اور ضرورت کے وقت پر مثلا روزگارکے دوران چوٹ لگنے ، بیمارہونے ، موت وغیرہ کی صورت  میں  نقد رقم کے متعدد فائدے فراہم کراتی ہے ۔ ای ایس آئی قانون ایسے اداروں پر نافذ ہوتاہے جہاں 10سے یااس سے زیادہ افراد کام کرتے ہوں ۔ 21000روپے ماہانہ تک  تنخواہ پا  نے والے  ملازمین ای ایس آئی قانون کے تحت صحت بیمہ اور دیگر فائدے حاصل کرنے کے مستحق ہیں ۔یہ قانون ملک بھرمیں 12.11لاکھ کارخانوں اور اداروں پر لاگوہوتاہے اور اس کے استفادہ کنندگان میں تقریبا3.49کروڑملازمین کے افراد خانہ شامل ہیں ۔ اب تک ای ایس آئی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی آبادی 13.56کروڑسے زیادہ ہے ۔ 1952میں اپنے قیام سے ہی ای ایس آئی کارپوریشن نے اب تک 159اسپتال ،148/1500ڈسپنسریاں / آئی ایس ایم یونٹ ، 793برانچ /پے آفس ، 43ڈی سی بی او  اور 63ریجنل اورسب ریجنل آفس قائم کئے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More