29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایٹمی توانائی کے محکمے نے ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کی سالگرہ کی صد سالہ تقریبات کے لئے تعارفی پروگرام کاانعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، ڈاکٹروکرم سارا بھائی کی یوم پیدائش کی سال بھر تک چلنے والی صد سالہ تقریبات کے حصے کے طور پر ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلاء کے محکمے نے آج سے ممبئی  میں  دو روزہ پروگرام کاانعقاد کیا ہے یہ پروگرام ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے ایٹمی توانائی کے محکمے کے لئے گراں قدر تعاون کو یاد کرنے کاایک تعارفی پروگرام ہے۔

اس تقریب میں ڈاکٹر سارا بھائی کے ہم عصر کئی لوگوں نے شرکت کی۔اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کستوری رنگگن، ایٹمی توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین اور ایٹمی توانائی کے محکمے سابق سکریٹری ڈاکٹر ایم آر سرینواسن، ہیوی واٹر بورڈ کے سابق سی ای او جناب سریندر شرما موجود تھے۔پروگرام میں اندرا گاندھی سینٹر فار ایٹمک ریسرچ کا قیام، نیوکلیائی بجلی گھروں کو فروغ دینے، ہیوی واٹر بورڈ ، الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈی ، نیو کلیئر فیول کمپلیکس  اور ویری ایپل  انرجی  سائیکلو ٹرون  سینٹرجیسے اہم اداروں کا قیام کو یاد کیا گیا۔ ڈاکٹر سارا بھائی کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے انہیں یاد کیا۔

اس پروگرام میں18 اکتوبر کو بچوں کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیاجائے گا۔ جس میں ممبئی کے مختلف اسکولوں سے مدعو کئے گئے بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ نیوکلیائی توانائی اور خلائی سائنس پر اہم لیکچر کے علاوہ سائنس کوئز اور مباحثوں اور تقریروں کے مقابلے اہمیت کے حامل ہیں۔

اس تعارفی پروگرام کے بعداگست 2020 تک ایٹمی توانائی کے مختلف یونٹوں میں اسی طرح کے پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا۔

ڈاکٹر وکرم سارا بھائی، جن کی پیدائش 12 اگست 1919 کو احمد آباد میں ہوئی تھی،بھارتی خلائی پروگرام کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔ خلائی پروگراموں میں ان کے اہم رول سے سبھی واقف ہے البتہ ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر خلائی سائنس میں ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے تعاون کو سبھی یاد کرتے ہیں۔البتہ ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ایٹمی توانائی محکمے کے لئے ان کاتعاون گراں قدر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More