36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی آر ایف کے ڈی جی سنجے کمار نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی جانب سے بچاؤ اور راحت کارروائیوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا

एनडीआरएफ के महानिदेशक ने मीडिया को बाढ़ प्रभावित क्षेत्रों में राहत और बचाव कार्यो के बारे में जानकारी दी
Urdu News

نئی دہلی،  این ڈی آر ایف کے ڈی جی جناب سنجے کمار نے آج یہاں ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف کی جانب سے کی گئیں مختلف سرگرمیوں کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دی۔ اپنی بریفنگ کے دوران جناب سنجے کمار نے کہا کہ اس سال این ڈی آر ایف نے 1837 لوگوں کو بچایا اور آسام، مغربی بنگال ، گجرات اور راجستھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 9684 لوگوں کو بحفاظت نکالا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مسلسل راحتی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کا عملہ ریاستی سرکاروں کے مشورے سے پہلے ہی تعینات کردیا گیا ہے تاکہ آفات کے دوران لوگوں کو پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔ این ڈی آر ایف نے 40 مویشیوں کو بھی بچایا اور 2017 میں 19 لاشیں برآمد کیں۔ جناب سنجے کمار نے کہا کہ اس سال این ڈی آر ایف نے پہلے ہی 311 فرضی ایکسرسائز ہیں۔ 475 اسکول سیفٹی پروگرام منعقد کئے اور مختلف ریاستوں میں ایس ڈی آر ایف کے 1237 عملے کو تربیت دی۔ ایس ڈی آر ایف کے اس عملے کو بنیادی، طبی معاملے میں تربیت دی گئی۔ آفات کے دوران طبقے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف مستقل صلاحیت سازی کے پروگرام انجام دیتی ہے تاکہ مختلف فرقوں میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف نے کل 112243 لوگوں کو بچایا اور 451161 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا اور ملک بھر میں بہت سی کارروائیوں کے دوران 2781 لاشیں برآمد کیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More