37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی سی کا تھَل سینک کیمپ دلّی میں اختتام پذیر

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل کیڈٹ کور  کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی این سی سی ) لیفٹننٹ جنرل پی پی ملہوترا نے  تھل سینک کیمپ   منعقدہ کری اپاّ پریڈ گراؤنڈ ، دلّی کینٹ میں  این سی سی تھل سینک کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا ۔   اپنے  خطاب کے دوران جنرل آفیسر نے کہا کہ  اس کیمپ نے کیڈٹ کو   لا زوال یادوں کا خزانہ بخشا ہو گا ، جس میں   مختلف  شعبوں یعنی   نقشے کا مطالعہ  ، نشانے بازی  ، رکاوٹوں  کا سامنا کرنے کی تربیت وغیرہ  پر مشتمل  مقابلے کی  لازوال یادیں شامل ہوں گی ۔ انہوں نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے ہرشعبے میں عمدگی حاصل کریں ، حب وطن کا جوش پیدا کریں اور اپنے آپ پر اعتماد کرنا سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی   ملک کے نو جوانوں کو  مخاطری   ، نظم و ضبط اور   عزت و  وقار پرمشتمل  زندگی  سے متعارف کراتی ہےا ور منعقد ہونےو الے کیمپ اُن کے اندر قائدانہ اور جذبۂ باہم  کے   جوہر  پیدا کرتے ہیں ۔  آخر میں ڈی جی این سی سی نے اُن ڈائریکٹوریٹس کو ٹرافیاں بھی پیش کیں ، جو مختلف شعبوں میں اول آئے تھے ۔

          ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  تمام تر 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹس سے منتخب   لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل  317 کیڈٹس نے  اس کیمپ میں حصہ لیا ، جو 17 ستمبر سے 28  ستمبر ، 2018 ء کے دوران 10 دن کی مدت کے لئے منعقد ہوا تھا ۔

          تھل سینک کیمپ کے انعقاد کا مقصد  کیڈٹس کو  بری فوج کی تربیت   کے  اہم  نکات سے متعارف کرانا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ان کے اندر مسابقت کا جذبہ بیدار کرنا اور ان میں نظم و ضبط ، قیادت اور قومی اتحاد  و یکجہتی  کو فروغ دینا بھی ہوتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More