26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایم سی جی نے 425کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی

राष्ट्रीय स्वच्छ गंगा मिशन ने 425 करोड़ रुपये की परियोजनाओं को मंजूरी दी
Urdu News

نئی دہلی لائی۔صاف ستھری گنگا کیلئے قومی مشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے آج منعقدہ اپنی چودہویں میٹنگ میں صفائی ستھرائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے ، گھاٹ کے فروغ اور تحقیق کے شعبے میں 425 کروڑ روپئے مالیت کے سات پروجیکٹوں کو منظوری دی ۔

صفائی ستھرائی کے شعبے میں اترپردیش اور بہار میں سے ہر ایک کو تین تین پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ اترپردیش کیلئے جہاں سڑکیں سیویج سسٹم کو کراس کریں یا انہیں گھماؤ کے تحت لانا پڑے اور اُنّاؤ ، شکلا گنج اور رام نگر کیلئے ایس ٹی پی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ ان تین پروجیکٹوں کا مقصد 29 ایم ایل ڈی گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت (اُنّاؤ ۔13 ایم ایل ڈی ، شکلا گنج۔ 6 ایم ایل ڈی اور رام نگر۔ 10 ایم ایل ڈی) ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 238.64 کروڑ روپئے ہے۔

جبکہ بہار میں سلطان گنج، نوگچھیا اور مقاما میں تین پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی مجموعی طور پر جن کی لاگت تقریباً 175 کروڑ روپئے ہے۔ یہ تین پروجیکٹ 27 ایم ایل ڈی گندے پانی کو صاف کرنے کی اضافی صلاحیت پیدا کریں گے۔ (سلطان گنج۔ 10 ایم ایل ڈی ، مقاما۔ 8 ایم ایل ڈی اور نوگچھیا ۔ 9 ایم ایل ڈی) ۔

ان چھ پروجیکٹوں کے 15 سال کے کام کاج اور دیکھ بھال کی لاگت پر آنے والا خرچ مرکزی حکومت برداشت کرے گی اور انہیں 100فیصد مرکزی امداد فراہم کی جائےگی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اُنّاؤ اور سلطان گنج کے پروجیکٹس کو پی پی پی ماڈل کی بنیاد پر ہائی برڈاینوئٹی کے تحت شروع کیا جائے گا جن میں اثاثے پر آنے والی 60 فیصد لاگت اُس ٹھیکیدار کو ادا کی جائے گی جس نے پندرہ سال کے عرصے میں ایس ٹی پی کی تعمیر کی ہوگی۔ رقم کی ادائیگی اس کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی جو اس نے گندے پانی کو صاف ستھرا بنانے کے مطلوبہ ضابطوں کے تحت انجام دی ہوگی۔

4.96 کروڑ روپئے کے ایک اور پروجیکٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے جس کا مقصد دریائے گنگا کے پانی کے نہ سڑنے کی خاصیت کو سمجھنے کے لئے مطالعہ یا تحقیق کرنا ہے۔ یہ مطالعہ یا تحقیق پانی اور ریت دونوں میں کی جائے گی۔ یہ مطالعہ ماحولیاتی انجینئرنگ کی تحقیق سے متعلق قومی ادارے (نیری ) کے ذریعے کی گئی تحقیق کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دریائے گنگا کے پانی کی اہم خاصیتوں کی شناخت کرنا ہے۔ اس تحقیق میں ان اہم خاصیتوں کے پیچھے سائنسی وجوہات کا پتہ لگانا ہے تاکہ ان خاصیتوں کو برقرار رکھنے کیلئے ایک حکمت عملی تیار کی جائے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More