33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایس این آئی ایس پٹیالہ نے مزید نامور کھلاڑیوں کو کوچنگ کورسیز میں داخلے کے لئے داخلے کے معیار میں نرمی کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، پہلی مرتبہ کی کوشش میں خواتین اور مرد پر مشتمل 46 نامو ر کھلاڑی (ایتھلیٹس) 21-2020 کے اجلاس (سیشن) سے پٹیالہ کے نیتاجی سبھا ش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  اسپورٹس (این ایس این آئی ایس)  میں اسپورٹس کوچنگ میں فلیگ شپ ڈپلوما کورس میں براہ راست داخلہ حاصل کریں گے۔ اس فیصلے کا اعلان کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کےمرکزی وزیر  جناب کرن رجی جو نےمئی کے مہینے میں کیا تھا ۔ اب کورس  میں  نامور کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت  کو یقینی بنانے کے لئے کوچنگ کورس کے پہلے بتائے گئے داخلہ معیارات میں کچھ نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ کورس میں داخلہ لینے سے متعلق  تمام نامور ایتھلیٹس کی تعلیمی قابلیت 2+10 ہی رہے گی لیکن کھیلوں کی کامیابیوں کے معیار  میں تبدیلیاں لائی گئی  ہیں تاکہ مزید  ایشین ، دولت مشترکہ تمغہ جیتنے والوں اور سینئر ورلڈ چیمپئن شپ کے شرکا کو کورس میں داخلہ لینے کا موقع ملے۔  اس سے قبل ، درخواست دہندگان کے لئے یہ لازمی تھا کہ اس نے سینئر ورلڈ چیمئن شپ میں تمغہ حاصل کیا ہو، تاہم نئے معیارات میں کھلاڑی جنہوں نے ایونٹ میں حصہ لیا ہو، وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں، ایشیائی  یا دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کےمعیار میں تبدیل کردیا  گیا ہے۔ ایلیٹ کھلاڑی جنہوں نے اولمپیکس میں حصہ لیا ہے خود بخود  اس کورس میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔

اس فیصلے کےبارے میں بات کرتے ہوئے، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل  سندیپ پردھان نے کہا کوچنگ پیشے میں مامور کھلاڑیوں کا شامل ہونا اس لئےاہم ہے کیونکہ ہندستان کے بڑھتے ہوئے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی  ابھرتی اور بڑھتی ہوئی  ضروریات کو پورا کرنا  ضروری ہے تاکہ  ملک میں دستیاب  بہترین صلاحیتوں اور ہنر کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے۔ ایلیٹ ایتھلیٹس کے  لئے داخلے کےمعیار  میں نرمی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان میں سے ایک بڑی تعداد  خود کو اس کورس کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوجائے۔

46 نامور ایتھلیٹس کا انتخاب 23کھیلوں کے لئےکیا جائے گا۔ (ہر ڈسپلن کے لئے ایک مر اور ایک خاتون) اور انہیں داخلہ امتحان میں شرکت کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جو اس کورس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ تاہم تمام نامور  ایتھلیٹس  کو جنہیں  براہ راست کورس  میں داخلے کے  لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، کو دیگر امیدواروں کے ساتھ  ساتھ طبی  (میڈیکل) اور جسمانی  (فزیکل) ٹسٹ  دینا ہوں گے۔

 ایک  ہی ڈسپلن میں دو نامور کھلاڑیوں کے درخواست  دینے کی صورت  میں  فائنل امیدوار کی شناخت کےلئے ایک پوائنٹ  سسٹم رکھا گیا ہے۔

نامور  کھلاڑیوں کے معیار  میں نرمی کے پیش نظر کورس میں داخلے کے لئے آن لائن  درخواست جمع کروانے کی آخری  تاریخ میں 31 جولائی تک توسیع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 نامور کھلاڑیوں کے علاوہ دوسرے امیدواروں کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وبائی مرض  کی صورتحال کو مدنظر  رکھتے ہوئے  وہ امیدوار جن کے گریجویشن  لیول  یا ڈگری کورس کے نتائج کا انتظارہے یا ان یونیورسٹیوں میں جہاں  ان کا اندراج  /داخلہ ہے، اور گریجویشن  سطح یا ڈگری کورس کے فائنل امتحان دینا ابھی باقی ہیں ، ڈپلومہ کورس میں داخلے کے لئےآن لائن درخواست دے سکتے ہیں، تاہم انہیں فائنل سال کا  پاسنگ  سرٹی فیکٹ  30 ستمبر 2020 تک جمع کرانا ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More