28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم سی اے نے انضمان ؍ ملحقات کے سلسلے میں ‘‘ مقررہ تاریخ’’ اور ‘‘ حصول کی تاریخ’’ میں شبہات ؍ ابہامات کو دور کرنے کے لئے سر کلر جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، کارپوریٹ امور کی وزارت نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں کمپنیز ایکٹ، 2013 کی دفعہ 232(6)میں درآمد کی وضاحت کی گئی ہے، جو انضمام ؍ الحاق کی اسکیم میں ‘‘ مقررہ تاریخ’’ کی نشاندہی کرنے کی ضرورت سے متعلق ہے۔ یہ تاریخ انضمام ؍ الحاق کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔

کچھ سہ ماہیوں میں، یہ نظریہ لیا جا رہا تھا کہ اسکیم میں  ‘‘ مقررہ تاریخ’’ کو ہمیشہ ایک مقررہ کیلنڈر تاریخ کی ضرورت ہوگی، جس سے کمپنیوں کو کاروبار کی بنیاد پر مستقبل ایوینٹ سے وابستہ تاریخ، قانونی ضروریات کو پورا کرنے جیسے لائسنس کی شعبہ جاتی ریگولیٹرس سے حصولیابی وغیرہ میں اپنے انضمان کو مؤثر بنانے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اس کے علاوہ (انڈاس-103)( بزنس کومبینیشنز)، جو اکاؤنٹنگ ٹریٹمنٹ سے متعلق ہے، ‘‘ حصول کی تاریخ’’ کے تاثر (ایکسپریشن) کا استعمال کرتا ہے، تاریخ کے طور پر جب حصول واگزار کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے، تو اسے بھی وضاحت کی ضرورت ہوتی ہے۔

سرکلر نے واضح کیا ہے کہ کمپنیاں کسی واقعے کی بنیاد پر انضمام ؍ الحاق کی ‘‘مقررہ تاریخ’’ کا انتخاب کر سکتی ہیں، جو کمپنیوں کے مابین انضمام سے متعلق ہے۔ اس سے متعلقہ کمپنیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت حاصل ہوگی، جب تک کہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو جائے۔ سرکلر میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ سیکشن 232(6) استعمال شدہ ‘‘ مقررہ تاریخ ’’ کی اصطلاح کو کاروباری امتزاج سے نمٹنے کے لئے انڈاس -103 معیاری معاہدے کے مقصد کے لئے ‘‘ حصول  کی تاریخ’’ سمجھا جائے گا۔

اس وضاحت سے، انضمام ؍ الحاق یا امتزاج کی ‘‘ مقررہ تاریخ’’ کا پتہ لگانے میں اکاؤنٹنگ ٹریٹمنٹ سے متعلق طریقوں کے بارے میں واضح طور پر وضاحت کرنے کے طریقوں کو ہم آہنگ کرنے کا باعث بنے گا اور اس طرح اسٹیک ہولڈرس (شراکت داروں) کو ان کے کاروباری تحفظات یا قانون کے مطابق انضمام ؍امتزاج کی ‘‘ مقررہ تاریخ’’ کے ساتھ ملا کر رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے کاروبار کرنے میں آسانی میں اہم تعاون ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More