36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم جی نریگا نے مشکلات سے بھری ہجرت کو روکنے میں کافی مدد کی ہے:رام کِرپال یادو

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے آج مطلع کیا کہ اس نے مشکلات سے بھرے ہجرت کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب رام کرپال یادو نےکہا کہ ان کی وزارت نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ایم جی نریگا کے تحت غیر ہنر مند روزگار کیلئے مزید 50 دن کا روزگار فراہم کرنے جیسے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ 17-2016 کےدوران ایم جی نریگا کے تحت خشک سالی سے متاثرہ 7ریاستوں میں 150 کام کے دن دیئے گئے۔ رواں سال میں کیرل اور پڈوچیری میں بھی 150کام کے دن دیئے گئے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ ان کی وزارت شیاما پرساد مکھرجی شہری مشن کےتحت دیہی کلسٹروں کو تیار کر رہی ہے تاکہ شہری اور دیہی خلیج کو پُرکیاجاسکےاور دیہی علاقوں سے شہر کی جانب ہجرت اور منتقلی کےعمل میں کمی لائی جا سکے۔

جناب رام کرپال یادو نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت کی جانب سےآزاد تجزیہ کاروں کےذریعے کرائےگئے مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کے سبب موسمی ہجرت اور منتقلی کے عمل میں بے پناہ کمی آئی ہے۔ دیگر مطالعوں میں بھی ایم جی نریگا کے براہ راست اور مثبت اثرات دیکھنے کو ملےگا۔ ایم جی نریگاکے سبب لوگوں کو گھر کے قریب کام ملا ہے۔ اسی طرح انہیں کام کرنے کا بہترین ماحول بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ان مطالعات کو ‘‘ایم جی نریگا سمیکشا ’’کےنام سے مطبوعہ شکل میں ان کی وزارت نے لایا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More