36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی سائنسدانوں نے کووڈ-19 سےنبردآزمائی کے لئے چھوت سے مبّرا کرنے والا گیٹ وے اور چہرے پر لگائے جانے والے ماسک کو ٹھکانے لگانے کا ڈبہ تیار کیا

Uncategorized

نئی دہلی، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے ،حکومت ہند کے تحت خود مختار ادارہ یعنی سری چترا ترونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسیز اینڈ ٹیکنالوجی ( ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی ) واقع تریویندرم ، کیرلا کے سائنسدانوں نے کووڈ-19 کے وبائی مرض سےنمٹنے کےلئے دو ٹیکنالوجیاں وضع کی ہیں۔

ان دونوں ٹیکنالوجیوں میں سے ایک ٹیکنالوجی چترا جراثیم سے پاک کرنے کے گیٹ وے کی شکل میں وضع کی گئی ہے جسے ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی  کے سائنسدانوں جتن کرشن اور سبھاش وی وی نے بنایا ہے جن کا تعلق عوام کو ہر طرح کے مضر اثرات سے پاک کرنے والے آلات کے طبی ڈویژن سے ہے۔  ان سائنسدانوں نے پہلی کوشش میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ ایک ایسا نظام ہے جسے آسانی کے ساتھ کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے اور اس میں ہائیڈروجن پیروآکسائیڈ ، دھواں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ یو وی پر مبنی جراثیم سے مبّرا کرنے کی سہولت کا حٓمی ذریعہ ہے۔

ہائیڈروجن پیروآسائیڈ کی دھونی  ایک انسان کے جسم کو ، ہاتھوں کو اور ملبوسات کو تمام طرح کے جرثوموں سے مبّرا بنا دے گی۔  یو وی نظام پورے چیمبر کو جراثیم سے مبّرا بنا دے گا اور پورے نظام کو الیکٹرانک طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ چیمبر میں لگا ہوا سینسر کسی بھی شخص کے داخلے کو فوراً محسوس کر دے گا اور اپنے طور پر ہائیڈروجن پیرآکسائیڈ کا دھواں پیدا کرنے کا عمل شروع کر دے گا۔ شخص مذکورہ کو چیمبر کے آخری سرے تک جانا ہوگا جب شخص مذکور باہر نکلے گا تو یہ نظام کام کرنا بند کر دے گا اور ہائیڈروجن پیرآکسائیڈ کی دھونی کا نظام چیمبر میں لگے ہوئے لیمپ ک روشن کر دے گا اور تمام جراثیموں کا خاتمہ کر دے گا۔ ایک مخصوص مدت کے بعد یو وی لائٹ اپنے آپ خودکار طور پر بجھ جائے گی  اور اب چیمبر دوسرے شخص کو جراثیم سے مبّرا کرنے کے لئے تیار ہوجائے گا۔ اس پورے عمل میں صرف 40 سیکنڈ کا وقت صرف ہوگا۔  اس نظام کے تحت دونوں جانب سے شیشے کے پینل لگے ہوں گے جن کے ذریعے نگرانی ممکن ہو سکے گی اور استعمال کے دوران اندر روشنی بھی رہے گی۔ پورے ڈیزائن اور اس کے تمام تر لوازمات  کو ایچ ایم ٹی مشین ٹولس ارنا کولم، کیرلا  کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

Description: IMG-20200409-WA0007  Description: IMG-20200409-WA0008

دوسری ٹیکنالوجی چترا پر مبنی یو وی پر مشتمل فیس ماسک کو ٹھکانے لگانے والے ڈبے کی شکل میں ہے جسے ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے سبھاش وی وی نے ڈیزائن کیا ہے جو یو وی پر مبنی فیس ماسک ڈسپوزل بن ہے۔ یو وی پر مبنی فیس ماسک ڈسپوزل بن کا استعمال صحتی کارکنان کے ذریعے اسپتالوں اور عوامی مقامات پر کیا جا سکتا ہے جہاں استعمال شدہ فیس ماسک ، سر کے اوپر پہنا جانے والا ماسک ، چہرے پر لگائی جانے والی شیلڈ وغیرہ پھینکی جاتی ہو ں۔ انہیں اس طریقے سے محفوظ طریقے پر ٹھکانے لگایا جا سکے گا اور چھوت کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔

فیس ماسک کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے پس منظر میں ایک ضروری شے بن گئی ہے تاہم استعمال شدہ ماسک محلق ہوتے ہیں اور انہیں ڈھنگ سے نمٹایا جانا ضروری ہے کوڑا کرکٹ اٹھانے والے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کووڈ-19 کی چپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ استعمال شدہ فیس ماسکوں کو کچرے کے ڈبے میں پھیکنے کے بجائے ان ماسکوں کو ہر طرح سے جراثیم سے پاک اور مبّرا بنانا ضروری ہوتا ہے۔  اس فیس ماسک کی ڈیزائن اور دیگر لوازمات کو ایچ ایم ٹی مشین ٹولس ارنا کولم واقع کیرلا کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ہے کہ جراثیم کے ترسیل کے سلسلے کو توڑنے کے لئے عوام ، ان کے ملبوسات ، تمام تر سطحوں اور ایک مرتبہ استعمال کے بعد پھینکے جانے والے تمام تر سازو سامان کو ڈھنگ سے نمٹایا جانا ضروری ہے۔ ہائیڈروجن پیرآکسائیڈ اسپرے اور الٹرا وائلیٹ لائٹ کا استعمال معقول انداز میں کر کے اس جنگ کو جیتا جا سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More