27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایسو سی ایشن آف سروے آف انڈیا کے گروپ ’بی‘(گزیٹیڈ)افسران کے وفد نے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، ایسوسی ایشن آف سروے آف انڈیا کے گروپ ’بی‘(گزیٹیڈ)افسران کے وفد نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (ڈونیئر) (آزادانہ چارج) ، وزیر مملکت برائے وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلائی امور ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران ،وفدنے ملازمین کو کام کرنے کے لئے ماحول دوست ماحول فراہم کرنے کی سمت میں کام کرنے پر ،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے زیر التوا پروموشنز خصوصی طور پر سال کے شروع میں 4000 پروموشنز کرنے کے لئے ستائش کی۔ حکومت جمود (زیر التوا ) کو دور کرنے اور ملازمین کو بروقت ترقی دینے کے عمل میں مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

 وفد نے،وزیر موصوف کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جس میں سپرنٹنڈنگ  سرویور کی ترقی ، سروے آف انڈیا گروپ ’اے‘ سروس ضابطوں -1989 میں ترمیم ، آفیسر سروئیرس کی سینئروٹی فہرست کی اشاعت ، گروپ ’اے‘ اور گروپ ’بی‘ کیڈر کی ری اسٹریکٹرنگ ڈی او پی ٹی رہنما خطوط کے مطابق اور سی سی ایس(آر ایس اے ) ضابطوں 1993 کے 6(ڈی)کی وضاحت شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی مشورہ دیا کہ سروئیرس کی دو سالہ تربیتی مدت کو ایم اے سی پی فوائد میں شامل کیا جانا چاہئے۔ ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ جے سی ایم کے تحت آفس کونسل اور ڈپارٹمنٹل کونسل اسکیم کو فوری طور پر قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شکایات کا جلد از جلد ازالہ ہو سکے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وفد کے مسائل اور آراء کو بہت تحمل سے سنا اور ڈی او پی ٹی کو ایسوسی ایشن کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے اور ضروری اقدام اٹھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ متعلقہ وزارتوں کے افسران بھی ڈی او پی ٹی حکام کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں اور اپنے مسائل پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے جلد ازالے کے لئے  راستے نکالیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈی او پی ٹی نے ہمدردی کی بنیاد پر روزگار دینے کے  عمل کو تیز کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More