34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئر لائنوں نے ملک بھر میں طبی ساز و سامان سپلائی کے لئے لائف لائن اُڑان کے تحت 2 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا

Urdu News

نئی دلّی: شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت   ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں تعاون کے لئے  شہری ہوا بازی  کی وزارت ( ایم او سی اے ) نے ملک  کے دور دراز کے علاقوں میں  ضروری طبی سا ز و سامان پہنچانے کے لئے  218 سے زیادہ لائف لائن اُڑانے چلائی ہیں ۔  شہری ہوا بازی کے وزیر نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ اب تک  377.50 ٹن سامان  پہنچایا گیا ہے اور  آج تک لائف لائن اُڑان کے تحت  پروازوں کے ذریعے 205709 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ  طے کیا گیا ہے ۔  ان میں سے 132 اڑانیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے چلائی گئی ہیں ۔   12 اپریل ، 2020 ء کو 4.27 ٹن وزن کا سامان پہنچایا گیا ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت اور  ہوا بازی کی صنعت   کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں مدد کے لئے عہد بستہ ہے  اور  بھارت کے اندر  اور بیرونِ ملک  طبی ساز و سامان  کی نقل و حمل موثر اور کم خرچ پر  انجام دے رہی ہے ۔

          شمال مشرقی خطے  ، جزیرائی علاقوں اور پہاڑی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔   ہوائی جہازوں کے ذریعے پہنچائے جانے والے سامان میں  کم وزن  لیکن  زیادہ جگہ گھیرنے والے سامان  جیسے ماسک  ، دستانے اور دیگر استعمال میں آنے والی اشیاء شامل ہیں ، جو ہوائی جہاز میں زیادہ  جگہ گھیرتی ہیں ۔   اس کے علاوہ ، سامان کو رکھنے کے لئے  مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ  اور سیٹوں کے اوپر بنے کیبن میں بھی  پوری احتیاط کے ساتھ سامان رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

          عوامی معلومات کے لئے  لائف لائن اُڑان  کی پروازوں کے متعلق معلومات  یومیہ بنیاد پر  پورٹل      https://esahaj.gov.inlifeline_udan/public_info. پر اَپ لوڈ کی جاتی ہیں  ، جس سے مختلف  فریقوں کے درمیان  بہتر تال میل ہو سکے ۔

          ملک کے اندر کارگو لے جانے والی ایئر لائن اسپائس جیٹ  ، بلیو ڈارٹ  اور انڈیگو  تجارتی بنیاد پر  پروازیں چلا رہی ہیں ۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 12 اپریل ، 2020 ء کے درمیان کارگو کی 300 پروازیں چلائی ہیں ، جس میں  426533 کلو میٹر فاصلہ طے کیا گیا اور  2478 ٹن سامان  کی ترسیل کی گئی ۔ ان میں سے 95 بین الاقوامی کارگو کی پروازیں تھیں ۔  بلیو ڈارٹ نے 94 گھریلو کارگو پروازیں چلائیں ، جس میں 25 مارچ  سے 12 اپریل ،  2020 ء  کے دوران  92075 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 1479 ٹن سامان کی ترسیل کی گئی ۔  انڈیگو نے  3 اپریل سے 12 اپریل ، 2020 ء کے دوران کارگو  کی 25 پروازیں چلائیں ، جس میں 21.77 ٹن سامان کے ساتھ   21906 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا ۔  اس میں  وہ طبی سامان بھی شامل ہے ، جو حکومت کے لئے  مفت میں پہنچایا گیا ۔

اسپائس  جیٹ کے ذریعے  اندرون ملک  سامان کی ترسیل

تاریخ

پروازوں کی تعداد

وزن ( ٹن میں )

کلو میٹر

12 اپریل ، 2020 ء

6

68.21

6,943

اسپائس  جیٹ کے ذریعے بیرونِ ملک سامان کی ترسیل

تاریخ

پروازوں کی تعداد

وزن ( ٹن میں )

کلو میٹر

12 اپریل ، 2020 ء

8

75.23

18,300

بین الاقوامی سیکٹر : 4 اپریل ، 2020 ء سے دواؤں ، طبی ساز و سامان اور  کووڈ – 19 سے متعلق امدادی سامان  کی نقل و حمل کے لئے ایک ایئر برج قائم کیا گیا ہے ۔ جنوبی ایشیاء کے اندر  ایئر انڈیا نے  7 اپریل ، 2020 ء کو تقریباً 9 ٹن سامان  کولمبو کے لئے بھیجا  ، جب کہ 8 اپریل ، 2020 ء کو   کولمبو کے لئے 4 ٹن سامان بھیجا گیا ۔ ایئر انڈیا ضرورت کے مطابق  اہم طبی  سامان  کی سپلائی کے لئے  دوسرے ملکوں کے لئے مخصوص کارگو  پروازیں چلائے گی ۔

          تاریخ وار طبی سا زو سامان  کی ترسیل کی تفصیل  :

نمبر شمار

تاریخ

مقام سے

مقدار ( ٹن میں )

1

4 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

21

2

7 اپریل ، 2020 ء

ہانگ کانگ

6

3

9 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

22

4

10 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

18

5

11 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

18

6

12 اپریل ، 2020 ء

شنگھائی

24

میزان

109

ساز و سامان  کی نقل و حمل کے لئے ہر مرحلے پر حفاظت کے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001NQC6.jpg

کیرالہ میں طبی ساز و سامان  کی نقل و حمل میں مصروف  عملے کا ویڈیو

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More