26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اپیڈا نے متحدہ عرب امارات کے لیے ای-کیٹلاگ لانچ کی جس میں مختلف ہندوستانی موٹے اناجوں کی معلومات دی گئی ہے

Urdu News

موٹے اناج اور ان کے ویلیو ایڈڈ  پروڈکٹس کو فروغ دینے کے مقصد سے حساس بنانے کے اپنے  پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر  ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا) نے آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں برآمدات مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک ورچوئل بائر سیلر میٹ کا انعقاد کیا۔

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفیر جناب سنجے سدیر کی قیادت میں   ہندوستانی مشن کے  تعاون سے  بائر سیلر میٹ  کا اہتمام کیا گیا۔

کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت کام کرنے والی اپیڈا دنیا بھر میں موٹے اناج  کی کھپت کو فروغ دینے کے لیے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کے لیے مختلف متعلقین  کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر، اپیڈا نے متحدہ عرب امارات کے لیے  ایک ای-کیٹلاگ بھی لانچ کی جس میں برآمد کے لیے دستیاب   ہندوستانی موٹے اناجوں اور ان کے  مختلف ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کے بارے میں معلومات، سرگرم  برآمد کنندگان، اسٹارٹ اپس، ایف پی اوز اور درآمد کنندہ/ریٹیل چین/ہائپر  مارکیٹس وغیرہ  کی فہرست دی گئی ہے۔

یو اے ای کے لیے ای-کیٹلاگ  ہندوستانی سفارت خانے اور ممکنہ درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، اسٹارٹ اپس اور ملیٹس سپلائی چین کے دیگر متعلقین کو بھیجی گئی ہے۔

بائر سیلر میٹ  کے دوران، متعدد درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، اسٹارٹ اپس اور ملیٹس سپلائی چین کےدیگر متعلقین نے شرکت کی اور میلٹ اور اس کے ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کی  برآمدات کے  مواقع  تلاش  کرنے کے لیے  ایک دوسرے سے بات چیت کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ متحدہ عرب امارات کا ہمیشہ ہندوستان کا  ایک قابل اعتماد پارٹنر رہا ہے، ہندوستانی سفیر جناب سنجے سدیر نے کہا کہ ہندوستانی موٹے اناج  اور اس کے ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کو متحدہ عرب امارات  اور خطے کی دیگر بازاروں میں  برآمد کرنے کے  بہت زیادہ  مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپیڈا کے چیئرمین ایم انگاموتھو نے کہا ’’بین الاقوامی مارکیٹ میں موٹے کو فروغ دینا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ایک مشن اور وژن ہے۔ اپیڈا ٹیم پوری دنیا میں ہندوستانی  موٹے اناجوں  کو فروغ دینے کے لیے برآمد کنندگان، ملیٹس  پروڈیوسروں، خواتین ایف پی اوز وغیرہ کو تمام مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپیڈا نے جنوبی افریقہ، دبئی، جاپان، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، سعودی عرب، سڈنی، جرمنی، برطانیہ اور  امریکہ میں کچھ اہم فوڈ شو بائر سیلر میٹ  اور روڈ شوز  میں ہندوستان کے مختلف متعلقین کو شرکت کی  سہولت فراہم کراتے ہوئے  موٹے اناج کی تشہیری سرگرمیوں کا اہتمام کرنے  کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

ہندوستان  میں ملیٹس پیدا کرنے والی  پانچ  ٹاپ  ریاستوں میں  راجستھان، مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات اور مدھیہ پردیش  شامل ہیں۔ ملیٹس کی  کل پیداوار کا تقریباً فیصد حصہ ہی برآمد کیا جاتا ہے۔  ہندوستان سے  ملیٹس کی برآمدات میں بنیادی طور پر ثابت  اناج شامل ہے اور ہندوستان سے ملیٹس کے ویلیو ایڈڈ  پروڈکٹس  کی برآمدات  نہ ہونے کے برابر ہے۔

تاہم، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملیٹس کی مارکیٹ 2025 تک اپنی موجودہ مارکیٹ ویلیو 9 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 12 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہونے والی ہے۔

حکومت ریڈی ٹو ایٹ (آر ٹی ای) اور ریڈی ٹو سرو (آر ٹی ایس) کیٹیگری میں ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس  جیسے نوڈلز، پاستا، بریک فاسٹ  سیریل مکس، بسکٹ، کوکیز، اسنیکس، مٹھائیاں  وغیرہ کی برآمدات کے فروغ کے لیے اسٹارٹ اپس کو بھی متحرک کر رہی ہے۔

حکومت کی ملیٹس  کو فروغ  دینے کی حکمت عملی کے مطابق، بڑی بین الاقوامی ریٹیل سپر مارکیٹوں جیسے لولو گروپ، کیئر فور، الجزیرہ، المایا، والمارٹ وغیرہ بھی ملیٹس کی برانڈنگ اور پروموشن  کے لیے ملٹ کارنر قائم کرنے کے لیے شامل کیا جائے گا۔

ہندوستان کے بڑے ملیٹس برآمد کرنے والے  ممالک میں یو اے ای  ، نیپال، سعودی عرب، لیبیا ، عمان، مصر، تیونس، یمن، برطانیہ اور امریکہ ہیں۔ ہندوستان سے برآمد کی جانے والی ملیٹس کی اقسام میں  باجرہ، راگی، کینری، جوار اور بکویٹ شامل ہیں۔

اپیڈا نے ویلیو ایڈیشن  ایڈیشن کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کےلئے  آئی آئی ایم آر کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے ہیں۔ اپیڈا نے  ہر عمر کے  شخص کے لئے  کم قیمت پر  پانچ روپے سے 15 روپے تک کی  کم قیمت پر  ملیٹس پروڈکٹ کی اقسام بھی شروع کی ہیں جوکہ  ایشیا کے سب سے بڑے بی ٹو بی انٹرنیشنل فوڈ اور مہمان نوازی کے میلے  آہار فوڈ فیئر کے دوران فراہم کرائی جاتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More