27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش کے وزیر نے آیوش میڈیسن کےآن لائن لائسنسنگ نظام کے لئے ای-اوشدھی پورٹل کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب شری پدھ یسو نائک نے آج نئی دہلی میں آیوروید ، سدھا ، یونانی، ہومیوپیتھی دواؤں اور متعلقہ معاملات کے آن لائن لائسنسنگ کے لئے ای-اوشدھی پورٹل کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائک نے کہا کہ اس ای- اوشدھی پورٹل کا مقصد شفافیت لانا ، معلومات کے بندوبست کی بہتر سہولت فراہم کرنا، اعدادو شمار کے بہتر استعمال کے علاوہ جواب دہی کو بڑھانا ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ایس ایم ایس کے ساتھ اس پورٹل کے ذریعے درخواست کی پروسیسنگ کے لئے وقت کی حد طے کی جائے گی اور عمل کے ہر قدم پر ای میل اسٹیٹس اپڈیٹ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آیوش کی وزارت کی اس طرح کی پہل سے ای-گورننس کے تئیں ہماری حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے اور اس طرح کے پہل سے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ میک اِن انڈیا کے تئیں بھی حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کے سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا  نے بتایا کہ ان کی وزارت کی یہ کوشش ہے کہ  نئے اقدامات شروع کئے جائیں اور آیوش میڈیسن (دواؤں) کا استعمال کرنے والوں یعنی صارفین اور مینوفیکچررز کے علاوہ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے نجات دلائی جائے۔ اس سمت میں یہ نیا ای –پورٹل آیوروید ،  یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی کے لئے ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورٹل نہ صرف لائسنسنگ اتھارٹی مینوفیکچررز اور صارفین کی مدد کرے گا، بلکہ یہ لائسنس شدہ مینوفیکچررز اور ان کی پروڈکٹس کی صحیح معلومات فراہم کرے گا اور مخصوص شکایتوں کے لئے متعلقہ اتھارٹی کی کانٹریکٹ تفصیلات، منسوخ شدہ  اور نقلی دواؤں کی صحیح معلومات بھی فراہم کرے گا

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More