31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آزادی کے بعد مسلح افواج کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے ملٹی میڈیا شو

Multi-Media show to Highlight Contribution of Armed Forces Post-Independence
Urdu News

نئی دہلی: آزادی کی 71ویں سالگرہ منانے کے مقصد سے منعقد ہونے والی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کل سے انڈیا گیٹ کے سبزہ زار پر ایک ملٹی میڈیا شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مابعد آزادی بھارتی مسلح افواج کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ شو بیم لیزر شو، مووی کلپ ، تھری ڈی میپنگ اور لیزرانیمیشن پر مشتمل ہوگا۔

شو کا موضوع ہے ’’مسلح افواج –قوم کے لئےباعث فخر‘‘۔ اس شو میں مسلح افواج کے رول کو نہ صرف یہ کہ ملک کی سرحدوں کے محافظ کے طورپر اجاگر کیا جائے گا، بلکہ امن و سلامتی کے تحفظ، ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے ، قدرتی آفات کے وقت راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں کرنے ، کھیلوں میں شرکت کرنےاور اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں حصہ لینے جیسے قوم کی تعمیر میں ان کی خدمات سے بھی لوگوں کو روشناس کرایا جائے گا۔

یہ شو 12تا 18اگست2017 تک انڈیا گیٹ کے احاطے میں عوام کے لئے کھلارہے گا۔یہ شوشام 7 بجے سے رات 10 بجے تک چلے گا۔ہر ایک شو 30 منٹ کی مدت کا ہوگا اور 3 سے 4 مرتبہ اس کا اعادہ کیا جائے گا۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اس عظیم ملک اور اپنی مسلح افواج کو سلام کرنے کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوں ، جس نے آزادی کے گزشتہ70سال میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More