40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اُنہتّرویں (69ویں) برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول (برلی نیل )میں یوروپئین فلم مارکیٹ (ای ایف ایم) کے افسران نے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے اورانٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا 2019 میں شرکت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا

Urdu News

نئیدہلی یوروپئین فلم مارکیٹ (ای ایف ایم ) کے ڈائریکٹر  جناب متھی جس واؤٹر نال نے 59 ویں   برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2019  میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا ۔اس خوبصورت تقریب میں برلن میں ہندوستانی سفارتخانے  کی ڈپٹی چیف آف مشن  محترمہ  پرنیتا ترپاٹھی ، ای ایف ایم کے سیلز اور ٹیکنیکل محکمے کے سربراہ  جناب پیٹرڈومس  نے بھی شرکت کی ۔

          برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کرنے والے ہندوستانی وفد نے ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹولز  کے ڈائریکٹر جنرل جناب چیتنیہ پرساد  وزارت اطلاعات ونشریات میں  محکمہ فلمز کے ڈائریکٹر  جناب جی سی ایرون نے  ای ایف ایم کے نمائندوں کو انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا  کی گولڈن جوبلی تقریبات   کی اہمیت  کے بارے میں بتایا ۔ ہندوستان میں فلم سازی  میں آسانی کو یقینی بنانے کی غر ض سے حکومت ہند کی حالیہ پالیسی اقدامات اور فلم فیسی لی ٹیشن  آفس کے قیام  اور فلموں کی شوٹنگ کےلئے آن لائن درخواست دئے جانے کے لئے ویب پورٹل   www.ffo.gov.inاور  نقلی طریقے سے فلموں کی لوٹ مار کے مسئلے کے حل کے لئے سنیماٹو گراف ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بارے میں بھی  یہ فلم  کے نمائندوںکو تفصیل سے واقف  کرایا گیا۔

          اس موقع پر اپنی تقریر میں  ای ایف ایم کے ڈائریکٹر جناب نال نے کہا کہ   انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کے بارے میں ای ایف ایم کے تما م دعوے دار سنجیدگی اور سرگرمی کے ساتھ غور کریں گے۔ انہوں  نے زور دے کر کہا کہ اس شرکت سے ہندوستانی دعوے داروںاور صنعتوں کے ساتھ  برلی نیل  کے اہتمام کاروں کے درمیان مزید تیزرفتار مذاکرات ممکن ہوسکیں گے ۔

          برلن میں  ہندوستانی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن کی  محترمہ ترپاٹھی نے اپنی تقریر میں  کہا کہ برلن کا ہندوستانی مشن یوروپئین فلم مارکیٹ   میں   تمام ہندوستانی اور جرمن دعوے داروں  کے ساتھ  مسلسل رابطہ رکھے گا تاکہ انٹرنیشنل  فلم فیسٹول آف انڈیا 2019  میں شرکت سے متعلق تمام شعبوں میں  تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ قبل ازیں دن میں  میلے کے افتتاح سے قبل برلن  انٹر نیشنل فلم فیسٹول  کے نامزد ڈائریکٹر جناب کارلوچیریان کے ساتھ ہندوستانی وفد کی گفتگو میں  ، گوا میں اہتمام کئے جانے والے  انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا میں  شرکت کی مستقبل کی شراکتداری پر مختصر گفتگو بھی  کی گئی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  برلی نیل کے مستقبل کی تقریبات میں   حکومت ہند اور دیگر دعوے دار  سرگرمی کے ساتھ شرکت کریں گے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002I2BY.jpg

پس منظر :

      حکومت ہند کی وزارت اطلاعات ونشریات کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری  کے اشتراک کے ساتھ جرمنی کے شہر برلن میں  سات سے سترہ فروری تک اہتمام کئے جانے والے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کررہی ہے۔ اس فیسٹول میں   بیرون ملک ہندوستانی سنیما کو مقبول بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی  طرح استعمال کے لئے  ایک انڈیا پویلین  بھی قائم کیا گیا ہےتاکہ  فلموں سے متعلق  نئے کاروباری مواقع  میں اضافہ ہو۔

      برلی نیل 2019   میں ہندوستانی وفد کا مقصد  تمام لسانی ،ثقافتی  اور علاقائی تنوع کے ساتھ ہندوستانی فلموں کو فروغ دینا ہے  تاکہ  ہندوستان میں فلم سازی ،فلم بندی  اور فلموں کے ڈسٹری بیوشن  اور مسودے اور ٹکنالوجی کے فروغ کے لئے بین الاقوامی شراکتداری قائم کی جاسکے  اور ہندوستان کے شعبہ فلم کی نمو میں تیز رفتاری پیدا کی جاسکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More