Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اوما بھارتی نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا، اتر پردیش اور بہار کا اگلے ہفتے دورہ کریں گی

Urdu News

نئی دہلی۔اگست؛ آبی وسائل ، ندی کی ترقی اور گنگا کے احیا کی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے ملک میں سیلاب کی صورتحال اور قومی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ افسران نے انہیں ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ افسران نے انہیں سرگرمی کے ساتھ کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کیا۔

محترمہ اوما بھارتی 21 اگست کو اترپردیش اور 25 اگست کو بہار کا دورہ کریں گی تاکہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ہند-نیپال کثیر مقاصد پنچیشور پروجیکٹ کے تعلق سے اتراکھنڈ کا بھی دورہ کرنے کا ان کا منصوبہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More