31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈومان و نکوبار کمان کے کمانڈر انچیف لیفٹننٹ جنرل منوج پانڈے نے بحریہ کی مشرقی کمان کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، انڈومان و نکوبار کمان کے کمانڈر انچیف  (سی آئی این سی اے این) لیفٹننٹ جنرل  منوج پانڈے اے وی ایس ایم، وی ایس ایم 20 جولائی 2020 کو نے بحریہ کی مشرقی کمان (ای این سی) کے اپنے پہلے سہ روزہ  دورے پر وشاکھا پٹنم پہنچے۔ جنرل کے ساتھ ڈیفنس وائیوز ویلفیئر ایسو سی ایشن (ڈی ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر محترمہ ارچنا پانڈے بھی ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل منوج پانڈے نے اس دورے کے دوران   بحریہ کی مشرقی کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف وایس ایڈمرل اتل کمار جین، پی وی ایس ایم، اے وی  ایس ایم، وی ایس ایم،  سے ملاقات کی اور ان سے   کاروباریوں سے متعلق   بات چیت کی۔ بعد میں  انہیں مشرقی   ساحل سمندری  پر  ہندوستانی بحریہ کی  کمان کی ذمہ داریوں اور  کارروائیوں سے متعلق دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

لیفٹننٹ جنرل منوج پانڈے نے  یکم جون 2020 کو انڈو مان و نکوبار کمان کے پندرہویں کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ جنرل آفیسر کو  دسمبر 1982 میں  انجینئروں کی کور میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ   برطانیہ کے  اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے  آرمی وار کالج مؤ میں ہائر کمانڈ کورس کیا تھا اور  نئی دلی کے نیشنل ڈیفنس کالج میں  نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کورس  کیا تھا۔ا پنی 37 سالہ  نمایاں خدمات کے دوران  جنرل آفیسر نے  آپریشن وجے اور پراکرم میں  سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ انہوں نے  جموں وکشمیر میں  لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ  انجینئروں کی ایک بریگیڈ  کے طور پر  ایک اسٹائک  کور  کے  ایک حصے طور پر  ایک انجینئر رجیمنٹ  ، لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ ایک انفنٹری بریگیڈ  مغربی لداخ کے  اونچے علاقے میں  ایک ماؤنٹین ڈویژن اور  لائن آف ایکچوول کنٹرل (ایل اے سی)  کے ساتھ ساتھ  تعینات  ایک کور  کے علاوہ  شمال مشرق خطے میں انسداد شورش کے آپریشنوں  کی بھی کمان سنبھالی ہے۔

موجودہ خغرافیایہ سیاسی صورتحال  کے پیش نظر  لیفٹننٹ جنرل منوج پانڈے کے اس دورے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے  کیونکہ موجودہ صورتحال میں  بحریہ کی مشرقی کمان اور انڈو مان و نکوبار کمان  کو ایک دوسرے قریبی  تعاون کے ساتھ کارروائی کرنی ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More