29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر5 افغان مسافر گرفتار

Urdu News

نئی دہلی،  نئی دہلی کے اندراگاندھی  بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 3 میں 14 ستمبر 2019 کو شام 6 بجے فلائٹ نمبر ایف جی 311( قندھار ۔ کابل ۔ دہلی) پر سوار ہو کر 5 مرد افغان مسافر پہنچے۔ خصوصی انٹلی جنس کی اطلاعات کی بنیاد پر کہ ان پانچوں افغان مسافروں نے  کیپسول ہضم کئے تھے جو کہ نشہ آور مادوں پر مشتمل تھے، فضائی انٹلی جنس یونٹ اور  امتناعی شعبے، اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ( آئی  جی آئی اے) کے کسٹمز اور خصوصی محکمے اور دہلی پولیس کے افسران نے ایک مشترکہ کارروائی میں ان  پانچ افغان مسافروں سے پوچھ تاچھ کی ۔ بعد ازاں ان پانچوں افغان مسافروں کو آئی جی آئی اے کے کسٹمز افسران کے ذریعہ حراست میں  لے لیاگیا اور انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔ اس کے بعد انہیں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایاگیا۔

14 تا  18 ستمبر کے دوران ان پانچوں افغان مسافروں نے کل 370 کیپسول ہضم کئے تھے،  جس میں سفید پاؤڈر پر مشتمل مادے پائے گئے۔ نشہ آور مادوں کی شروعاتی جانچ پڑتا ل سے پتہ چلا ہے کہ یہ سفید پاؤڈر اعلی معیار کی ہیروئن ہے۔ بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت  کا تخمینہ 15 کروڑ روپے ہے۔

ہیروئن کے کیپسول کو ضبط کرلیا گیا ہے اور ان سبھی پانچوں مسافروں کو این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کے متعلقہ  ضابطوں کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More