25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اضلاع کو معدنیاتی رائلٹی کی ادائیگی

Urdu News

نئی دہلی ،یکم اگست :بجلی  ، کوئلہ ، نئے اورقابل احیأ توانائی اور کان کنی کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ کانوں کی وزارت نے ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ2015کے توسط سے کانوں اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اور ریگولیشن ) (ایم ایم ڈی آر) ایکٹ ،1957میں ترمیم کرکے کانوں اورمعدنیات سے متعلق قانون میں تبدیلی کی ہے ۔ اس کے تحت اہم تجاویز میں سے ایک دفعہ 9(بی)ہے ، جس کی روسے کان کنی سے متعلق امورسے متاثرہونے والے اضلاع میں ضلعی معدنیاتی فاؤڈیشن  (ڈی ایم ایف )تشکیل دیئے جائیں گے ۔ ڈی ایم ایف ایس کی تشکیل کا مقصد یہ ہے کہ معدنیاتی آپریشنوں سے متاثرہونے والے افراد  اورمقامات کے مفادات کے تحفط اور نگرانی کے لئے کام کیاجائے ۔ڈی ایم ایف کے لئے سرمائے کی فراہمی کان کنی پٹہ لینے والے شرکائے کارکے ذریعہ قانونی شکل میں دیئے جانے والے تعاون اور عطیات کے توسط سے ہوگی ۔ اس سلسلے میں شرح تعاون سے متعلق قواعد کی تخصیص اورمشتہری مورخہ  17.09.2015کے نوٹی فیکیشن کے ذریعہ عمل میں آچکی ہے جس میں ڈی ایم ایف کے لئے  دیئے جانے والے عطیات کی شرح وغیرہ کے تفصیلات حسب ذیل ہیں :

(اے)مورخہ 12 جنوری ،2015یااس کے بعد جاری کئے گئے کان کنی کے پٹے داروں کے ذریعہ  10فیصدکی رائلٹی  کی ادائیگی کی  جائے گی ۔

(بی)مورخہ 12جنوری ،2015 سے پہلے جاری کئے گئے  کان کنی پٹے داروں کے ذریعہ  30فیصدکی رائلٹی کی ادائیگی  کی جائے گی

          یہ عطیات براہ راست متعلقہ  ضلع کے  ڈسٹرکٹ منرل فاؤڈیشن ٹرسٹ ( ڈی ایم ایف ٹی ) کو جاری جائیں گے ۔

پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا ( پی ایم کے کے کے وائی)کا خاکہ  مرکزی حکومت  نے وضع کیاہے،جس کا نفاذ  متعلقہ ضلع میں ڈی ایم ایف ایس کے توسط سے عمل میں آئے گا اور اس سلسلے میں اس سرمائے کا استعمال ہوگا جو ڈی ایم ایف ٹی کو حاصل ہوگا۔ پردھان منتری کھنج شیترکلیان یوجنا سرمائے کےکم از کم  60فیصد حصے کا استعمال اعلی ٰ ترجیحاتی شعبوں مثلاً(1)پینےکے  صاف پانی کی فراہمی (2)ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی  کنٹرول کے  اقدامات (3)حفظان صحت اور(4)تعلیم (5)خواتین واطفال کی فلاح وبہبود کے لئے (6)ضعیف اور معذورافراد کی فلاح  وبہبود کے لئے ، (7)ہنرمندی ترقیات (8)صاف ستھرائی کے کاموں میں کیاجائے گا۔بقیہ سرمائے کا استعمال مندرجہ ذیل کاموں میں کیاجائے گا،(1)طبیعاتی ڈھانچے کی فراہمی ،(2)سینچائی (3)توانائی اور واٹرشیڈ کی تعمیر(4)اوردیگر کسی ایسے مناسب اقدامات کے لئے کیاجائے گا جن کے توسط سے کان کنی والے ضلع میں ماحولیات میں بہتری رونما ہوسکے ۔

          مورخہ 16.9.2015کو تمام ریاستوں کو اس امرکی ہدایات ایم ایم ڈی آرایکٹ کی دفعہ 20اے کے تحت جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ ضلعی معدنیاتی فاؤڈیشنوں کے قیام کے لئے تشکیل کردہ قواعد وضوابط کے مطابق پی ایم کے کے کے وائی کو نافذ کریں ۔

          مہاراشٹرحکومت کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ڈی ایم ایف کے تحت پونے ضلع میں 26.35کروڑروپے جمع کئے گئے ہیں ۔ مہاراشٹرکی حکومت نے ڈی ایم ایف ایس کے تحت 365.94کروڑروپے جمع کئے ہیں ۔ایم ایم ڈی آرایکٹ کی دفعہ 9(بی) 2کے مطابق ڈی ایم ایف کس طرح سے کام کرے گا کہ وہ کان کنی سے متاثرہونے والے افراد اور علاقوں کے لئے فلاح وبہبود کو یقینی بناسکے اس کا فیصلہ اوربیان ریاستی حکومتوں کی جانب سے اس سلسلے میں وضع کئے گئے قواعد وضوابط کے مطابق ہوگا۔ ڈی ایم ایف کو جو بھی فنڈ حاصل ہوں گے ان کا استعمال پی ایم کے کے کے وائی کے مطابق چلائی جانے والی سرگرمیوں کے لئے کیاجائے گا۔ اس سلسلے میں کئے جانے والے اخراجات کی تفصیلات مرکزی طورپر  کان کنی کی وزارت کے ذریعہ مرتب نہیں کی جاتیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More