28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اشونی چوبے کا فجی کا دورہ : ہند-فجی باہمی رشتوں کے استحکام کے لئے مقامی آبادی کی تعریف

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت  جناب اشونی چوبے  نے آج فجی میں انڈین کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔ جس کا نام سوامی وویکا نند کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ جناب چوبے نے ہند فجی باہمی رشتوں کے استحکام کے لئے مقامی برادری  کی تعریف کی ۔ طلبا جنہوں نے وزارت امور خارجہ کے ذریعے اسپانسرڈ ہندوستان میں ‘‘نو انڈیا پروگرام ’’ میں شرکت کی تھی ۔ وہ بھی آج یہاں مقامی نوجوانوں اور ہندوستانیوں کے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوئے۔

 اس تقریب میں جناب چوبے نے ہندوستان کی روحانی ، روشن خیالی میں سوامی وویکا نند کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکا نند کی تعلیمات  ہندوستان کے لئے اور باقی دنیا کے لئے بھی آج بھی نہایت موضوع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ان کی کڑی محنت اور اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے عزم مصمم پر عمل کرنا چاہئے۔

 جناب چوبے نے مزید کہا کہ اگلا پرواسی  بھارتی دیوس ، 21 جنوری سے 23 جنوری 2019 تک ہندوستان کے وارانسی میں منعقد ہو نے جا رہے جس میں عوام کو الہ آباد کے کمبھ میلہ میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا اور وہ ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقریبات کا حصہ بھی بن سکیں گے۔

 جناب چوبے  نے مزید کہا کہ ہندوستان فجی کے عوام کے لئے طبی سیاحت کا مقام بن گیا ہے۔ اور انہوں نے 20-18 اگست تک ماریشس میں منعقد ہونے والے وشو ہندی سمیلن کی تعریف  کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More