29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘‘ اس پروگرام سے پیشگی اور روک تھام کے لئے ادویات حاصل ہوگی’’: ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

نئی دہلی،  سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل( سی ایس آئی آر) نے ملک بھر  کی مختلف قسم کی آبادیوں سے 1008 ہندوستانیوں کی مکمل جینوم سیکوینسنگ انجام دی ہے۔ انڈیجین جینوم پروجیکٹ کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی اراضیاتی سائنس اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مکمل جینوم اعداد وشمار پریسیزن میڈیسن کے ابھرتے ہوئے شعبے میں معلومات، بیس لائن ڈاٹا اور ملک کے اندر صلاحیت پیدا کرنے کے لئے اہم ہوں گے۔ انڈیجین کے نتائج کو متعدد شعبوں میں استعمال کیاجاسکے گا۔ جن میں  کمیاب   جینیاتی بیماریوں کی تیز رفتار اور کارگرطریقے سے تشخیص کے ساتھ پیشگی اور روک تھام کی ادویات شامل ہیں۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اس پہل سےجینیاتی بیماریوں کے پھیلنے کے سلسلے میں اور کم خرچ والے  جینٹیک ٹیسٹ کی صلاحیت پیدا ہوگی، جینیاتی بیماریوں سے متاثر ہونے کے خدشے والے جوڑوں کی جانچ ، والدین سے منتقل ہونے والے کینسر کی کارگر تشخیص، دواؤں کے خراب رد عمل کو روکنے کے لئے فارمیکو جینٹیک ٹیسٹ سمیت کئ فائدے ہوں گے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001H8SX.jpg

 اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے انڈیجینوم کارڈ اور منسلکہ انڈیجین موبائل ایپلی کیشن کی نقاب کشائی کی۔ جس سے شرکاء اور کلینیشنز کو اپنے جینومس کے بارے میں کلینکل طور پر کارروائی کرنے  لائق معلومات تک رسائی ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس  میں پروائیویسی اور ڈاٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے جو کہ ذاتی جینومس کے لئے بہت اہم ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لوگوں پر کیا گیا پائیلیٹ ٹیسٹ ہے اور اس میں  ہندوستان کے کئی کمرشیل اداروں کی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002XWYU.jpg

 اس ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور سائنس اور صنعتی تحقیق کے محکمے سکریٹری ڈاکٹر شیکھر  سی منڈے نے کہا کہ اس کو یقینی بنانا بہت اہم ہیں کہ اپنے بے مثال انسانی تنوع کے ساتھ جینومک ڈاٹا کے معاملے میں ہندوستان کی کافی نمائندگی ہو، جس سے بڑے پیمانے پر جینوم ڈاٹا تیار کرنے ، برقرار رکھنے، تجزیہ کرنے اور اسے بھیجنے کے لئے ملک میں صلاحیت پیدا ہو۔

 سی ایس آئی آر انڈیجین پروگرام کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل، سائنسی اور صنعتی تحقیق کونسل دہلی، ہندوستان

dg@csir.res.indgcsir@csir.res.in

ڈائریکٹر ، سی ایس آئی آر۔ انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹی گریٹیو بائیو لاجی، دہلی، ہندوستان

director@igib.res.in

ڈائریکٹر ، سی ایس آئی آر۔ سینٹر آف سیلیولر اینڈ مالیکیولر بائیو لاجی، حیدرآباد، ہندوستان

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More