37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس سال ریکارڈ2 لاکھ ہندوستانی مسلمان کسی سبسڈی کے بغیر حج کا فریضہ ادا کریں گے:مختار عباس نقوی

Urdu News

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں حج 2019 کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعینات عملے کے افراد کے لئے  دو روزہ معلوماتی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے فیصلہ کن  ایمانداری   اور شفافیت کے ساتھ حج سبسڈی ختم کردی ہے اور آزادی کے بعد پہلی مرتبہ اس سال دو لاکھ ہندوستانی مسلمان کسی سبسڈی کے بغیر حج کافریضہ ادا کریں گے جو  ایک ریکارڈ ہے۔

آج نئی دہلی میں حج 2019 کے لئے ڈیپو ٹیشن  پر تعینات عملے کے افراد کے لئے  دو روزہ معلوماتی تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ اس ایماندار اور شفاف نظام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ حج سبسڈی کو ختم کرنے کے بعد بھی عازمین حج پر غیر ضروری مالی بوجھ نہیں ہے۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے کہا  کہ مرکزی حکومت نے عازمین حج کی  سلامتی اور بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جناب نقوی نے مزید کہا کہ کل 620 حج رابطہ کاروں، معاون حج افسروں، حج معاونوں ، ڈاکٹروں اور  نیم طبی عملے وغیرہ کو سعودی عرب میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کی پوری مدد کی جاسکے اور انہیں تعاون فراہم کیاجاسکے۔ڈیپو ٹیشن پر تعینات عملے میں خواتین کی  ایک بڑی تعداد بھی شامل ہیں۔

اقلیتی امور کے  مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سال دو لاکھ ہندوستانی مسلمان حج کے فریضے کے لئے سعودی عرب جائیں گے اور وہ بھی کسی سبسڈی کے بغیر یہ عازمین حج ملک بھر میں 21 روانگی کے مقامات سے500 سے زیادہ پروازوں سے سعودی عرب جائیں گے۔جبکہ1لاکھ 40 ہزار عازمین حج ہندوستان کی حج کمیٹی،60  ہزار عازمین حج، حج گروپ منتظمین(ایچ جی او ایس) کے ذریعہ فریضہ حج کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔تمام حج گروپ منتظمین کو حج کمیٹی آف انڈیا   کے مقرر کردہ  ریٹس( قیمتوں) پر ہی دس ہزار عازمین حج کو، حج کرانا ہوگا۔

عازمین حج کے واسطے شفافیت اور آسانی کو یقینی بنانے کے لئے جناب نقوی نے بتایا کہ اس سال

 HGOs- http://haj.nic.in/pto/ (Portal For Haj Group Organisers))  کا پورٹل تیار کیا گیا ہے جس میں ایچ جی اوز کی تمام تفصیلات ان کے پیکج وغیرہ شامل ہیں۔اس سال کل725 ایچ جی  اوز عازمین حج کو لے کر سعودی عرب جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  اس سال محرم کے بغیر خواتین عازمین حج کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے دوگنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے دو ہزار تین سو چالیس مسلم خواتین محرم کے بغیر فریضہ حج کے لئے سعودی عرب جائیں گی۔ جب کہ پچھلے سال ایک ہزار ایک سو اسی خواتین نے محرم کے بغیر حج کا فریضہ ادا کیا۔ اس سال بھی اقلیتی امور کی وزارت نے قرعہ اندازی کے بغیر حج پر ان خواتین کو بھیجنے کے لئے انتظامات کئے ہیں۔ دو لاکھ ہندوستانی عازمین حج میں تقریباً 48 فیصد خواتین شامل ہیں۔

جناب نقوی نے بتایا کہ 2019 کے لئے پروازیں 4 جولائی 2019  سے شروع ہوں گی۔4  جولائی کو پروازیں دہلی، گیا، گوہاٹی اور سری نگر سے شروع ہوں گی۔ اس کے علاوہ عازمین حج 7 جولائی کو بنگلورو سے7 جولائی  کو ہی  کالی کٹ سے،14   جولائی کو کوچین سے،13 جولائی کو گوا سے17 جولائی کو بنگلورو سے14 اور21 جولائی کو ممبئی سے اور21 جولائی کو سری نگر سے روانہ ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں ،20جولائی کو احمد آباد سے22جولائی کو اورنگ آباد سے،21 جولائی کو بھوپال سے31جولائی کو چنئی سے، 26جولائی کو حیدرآباد سے20جولائی کو جے پور سے25جولائی کو کولکتہ سے20جولائی کو لکھنؤسے 25جولائی کو ناگپور سے21 جولائی کو رانچی سے اور29 جولائی کو وارانسی سے پروازیں سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کا ہندوستان کے لئے حج کوٹہ دو لاکھ تک بڑھانے کے فیصلے نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ اترپردیش، مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور بہار جیسی تمام بڑی ریاستوں سے حج کے لئے درخواست دینے والے سبھی لوگ 2019 کے حج کے لئے سعودی عرب جائیں گے کیونکہ ان کی ویٹنگ لسٹ حج کوٹے میں اضافے کی وجہ سے منظور کرلی گئی ہیں۔

 وزیر موصوف نے بتایا کہ کل19 صحت مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں مکہ شریف میں 16 اور مدینہ منورہ میں 3صحت مراکز ہیں۔ اس کے علاوہ مکہ میں 3 ہسپتال اور مدینہ منورہ میں ایک ہسپتال قائم کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کے لئے صحت کی مناسب سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ دو روزہ تربیتی پروگرام میں ڈیپو ٹیشن پر تعینات عملے کے افراد کو عازمین حج، مکہ اور مدینہ میں رہائش، ٹرانسپورٹ،صحت کی سہولیات، تحفظ کے اقدامات کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More