31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل کے وزیر مربوط اسٹیل پلانٹ کی کارکردگی میں بہترین پلانٹس کے لئے وزیراعظم کی 25 ٹرافی پیش کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، اسٹیل کے مرکزی وزیر چودھری بریندرسنگھ  یکم مارچ 2019  کو نئی دہلی میں  مربوط اسٹیل پلانٹس  میں بہترین کارکردگی کے لئے  وزیراعظم کی 25 ویں ٹرافی برائے  2016-17 پیش کریں گے۔

اسٹیل کی وزارت  نے  وزیراعظم کی ٹرافی  ، اسٹیل کے وزیر کی ٹرافی  اور  ستائشی  سرٹیفکٹ دینے کی اسکیم شروع کی ہے۔ مربوط اسٹیل پلانٹس کی بہترین کارکردگی  کے لئے  ایوارڈ  دینے کی یہ  اسکیم  1992-93  میں  شروع کی گئی تھی  اور 2016-17  میں  اس سلسلے کو  25 سال ہوگئے ہیں۔

ایوارڈ چار زمرون میں دیئے جائیں گے۔

  • وزیراعظم کی ٹرافی  ، جس کی  انعامی رقم دو کروڑ روپے ، اس پلانٹ کو دی جاتی ہے  جس کی کارکردگی  مقابلے میں شریک تمام پلانٹ سے اچھی ہو۔
  • اسٹیل کے وزیر کی ٹرافی ، جس کی انعامی رقم ایک کروڑ روپے ،  مجموعی  کارکردگی میں دوسرے نمبر پر آنے والے پلانٹ کو دی جاتی ہے۔
  • ایوارڈ کے  دیگر زمروں میں  ’’زیادہ سے زیادہ بہتری کے لئے  ستائشی سرٹیفکٹ‘‘  اور موضوع پر  مبنی ایوارڈ شامل ہیں۔

 ایوارڈ کا مقصد  قومی معیشت کے  مربوط اسٹیل پلانٹ  کے سیکٹر میں  بہترین کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔ یہ ایوارڈ  اُن بڑے پروڈیوسرز کو دیا جاتا ہے جو  اپنی سرگرمیوں میں معیشت  میں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جو  پونجی اور تربیت یافتہ  افراد قوت  کے وسائل پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس ایوارڈ کا مقصد  اپنی سرگرمیوں میں معیار  ، صلاحیت  اور معیشت میں بین الاقوامی معیارات کے حصول  کے لئے دئے جاتے ہیں۔ بھارت میں تمام مربوط اسٹیل پلانٹ  ، جو  خام لوہے سے  آپریشن  شروع کرتی ہیں اور جن کے پاس   پچھلے دو برسوں میں کم از کم  ایک ملین ٹن  خام اسٹیل کی پیداوار  ہوئی ہو، اس اسکیم میں شرکت کرنے کے اہل ہیں۔

پلانٹس کی کارکردگی کا تجزیہ ججوں کے ایک پینل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پینل کے ارکان کا انتخاب  ٹیکنالوجی کے ماہرین ، مینجمنٹ کے ایکسپرٹ  ، ٹریڈ یونینوں کے لیڈر  ، ماہرین معاشیات  اور  لوہے اور اسٹیل کے صارفین  میں  کیا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More