35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جوادظریف نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، ڈاکٹر جواد ظریف نے، جو رائے سینا مذاکرات 2020 میں شرکت کے لئے بھارت کے دورے پر ہیں، آج یہاں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر ظریف کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے 2019 میں نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر صدر حسن روحانی کے ساتھ پرخلوص اور سازگار تبادلۂ خیال کو یاد کیا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے بھارت کے عہد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چا بہار کو خصوصی اقتصادی زون قرار دیئے جانے سمیت چا بہار پروجیکٹ میں پیش رفت کے لئے ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دورے پر آئے وزیر خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے خطے کے امن، سکیورٹی اور استحکام میں بھارت کی پوری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More