31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ادائیگی سے متعلق خدمات کے لئے فیڈرل بینک کے ساتھ جی ای ایم شراکت داری

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ای۔ مارکیٹ پلیس (جی ای ایم ) نے آج متعدد خدمات جن میں جی ای ایم پول اکاؤنٹس( جی پی اے ) کے ذریعے فنڈس کی منتقلی ، کارکردگی؍ پرفارمینس گارنٹیز ( ای ۔ پی بی جی ) اور ارنیسٹ منی ڈپوزٹ (ای ایم ڈی ) شامل ہیں، کو پورٹل پر رجسٹرڈ یوزرس کے لئے دستیاب کرانے کے لئے فیڈرل بینک کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ مفاہمت نامہ پورٹل  پر نقدی کے بغیر (کیش لیس ) ، کاغذ کے بغیر (پیپر لیس) اور شفاف ادائیگی نظام کو فراہم کرے گا اور سرکاری اداروں کے لئے مؤ ثر خریداری نظام فراہم کرے گا۔

اس مفاہمت نامے پر جی ای ایم کے ایڈیشنل سی ای او جناب ایس سریش کمار اور گورنمنٹ بزنس کے کنٹری ہیڈ آر وردھا راجن کے ساتھ فیڈرل بینک کے دیپیش گہلوت ، ڈائرکٹر ( جی ای ایم ) اور ریاستی بزنس ہیڈ-گورنمنٹ بزنس ہیمنت مہیندرو نے جی ای ایم کے سی ای او تلّین  کمار کی موجودگی میں دستخط کئے۔ جی ای ایم بینکوں ٹی آر ای ڈی ، اور سی آئی ڈی بی آئی کے ساتھ بھی کام کررہا ہے تاکہ جہاں کیپٹل (سرمائے) کی لاگت ، کار کردگی اور جی ای ایم پر فروخت کار کی ورکنگ کیپٹل کے بل پر چھوت اور فائننس مہیا کرایا جا سکے۔ اس سے فروخت کاروں کو عام طور سے اور ایم ایس ایم ای کو خصوصی طور پر حکومت کے ساتھ بہتر طریقے سے تجارت؍ کاروبار کرنے اور کریڈٹ تک آسان رسائی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ جی ای ایم فروخت کاروں کے لئے ای ایم ڈی پول تشکیل کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ جب فروخت کار بولی ؍ نیلامی پر رد عمل یا ریسپونڈ کریں تو ای ایم ڈی ضروریات کو دھیان میں رکھ سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More