اتر پردیش حکومت نے مکر سنکرانتی کے موقع پر 15 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا

اتر پردیش حکومت نے مکر سنکرانتی کے موقع پر پہلے سے اعلان کردہ تعطیل کی تاریخ میں ترمیم کی ہے اور اب 15 جنوری 2026 کو عام تعطیل کے طور پر اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی سطح پر مناسب غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14 جنوری کو پہلے اعلان کردہ محدودتعطیل (ریسٹیکٹڈ)کے بجائے اب 15 جنوری (جمعرات) کو ریاست بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
پرنسپل سکریٹری ایس وی ایس رنگا راؤ کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق۔15 جنوری 2026 (جمعرات) کو مکر سنکرانتی کے موقع پر Negotiable Instruments Act 1881 کے تحت عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل، 17 نومبر 2025 کی ایک حکومتی ریلیز میں 14 جنوری کو محدود تعطیل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، جس پر اب نظر ثانی کی گئی ہے۔
اس فیصلے کے بارے میں، حکومت نے تمام ایڈیشنل چیف سیکرٹریوں، پرنسپل سیکرٹریوں، محکمہ کے سربراہوں، ڈویژنل کمشنروں، اور ضلع مجسٹریٹوں کو ضروری کارروائی کے لیے مطلع کیا ہے۔ اس عام تعطیل کے حوالے سے ریزرو بینک آف انڈیا اور ریاستی سطح کے بینکرس کمیٹی کو بھی ہدایات بھیج دی گئی ہیں۔


