یکم جون سے چلائی جانے والی 200 ٹرینوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ زور شور سے جاری

Image default
Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کی وزارت نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور  وزارت داخلے کے مشورے سے  یکم جون سے  انڈین ریلویز کی خدمات کو  جزوی طور پر  مزید بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈین ریلویز ملک بھر میں  200 مسافر ٹرینیں یومیہ چلانا شروع کرے گی۔یہ گاڑیاں  یکم جون 2020 سے چلائی جائیں گی اور ان کے لئے بکنگ 21 مئی 2020 سے شروع کی جاچکی ہیں۔ یہ خصوصی خدمات یکم مئی سے چلائی جانے والی  موجودہ  شرمک اسپیشل ٹرینوں  اور 12 مئی 2020 سے چلائی جانے والی اسپیشل اے سی ٹرینوں (30 ٹرینیں) کے  علاوہ ہوں گی ۔

 ان گاڑیوں کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ  آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ  یا موبائل ایپ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ انڈین ریلویز نے  گزشتہ روز یعنی 21 مئی 2020 سے  ریزرویشن کاؤنٹروں،  کامن سروس سینٹروں  اور ٹکٹ ایجنٹوں کےذریعہ بھی ریزویشن ٹکٹوں کی بکنگ کی اجازت دی ہے۔

ان ٹرینوں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ کا کام 21 مئی کو شروع کیا گیا تھا اور 22 مئی 2020 کو یہ شام 8 بجکر 14 منٹ پر تمام 200 ریل گاڑیاں بکنگ کے لئے سسٹم میں دستیاب ہیں اور  141377 مسافروں والی ان ٹرینوں کے لئے 652644 آن لائن ٹکٹ  بک کئے گئے ہیں۔

Related posts

اسکولوں اور کالجوں میں معذور افراد کے موافق بنیادی ڈھانچہ

اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات

ثقافتی ہم آہنگی کے لئے 2014،2015 اور2016 کےٹیگور ایوارڈ کا اعلان