ہندوستان نے 18 کروڑ سے زیادہ جانچ کے ساتھ ٹیسٹنگ میں بے مثال اضافہ درج کیا

Image default
Urdu News

ہندوستان نے کووڈ-19 کی مجموعی طور پرجانچ  کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد نے 18 کروڑ (180253315)  کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 916951 جانچ کی گئیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HEV7.jpg

جانچ کے بنیادی ڈھانچے میں ملک گیر پیمانے پر کی گئی توسیع  نےجانچ کی تعداد میں تیزی سے ہوئے اضافے میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1201 سرکاری لیباریٹریز اور 1115 پرائیوٹ لیباریٹریز سمیت ملک میں 2316 ٹیسٹنگ لیب کے ساتھ ،یومیہ جانچ صلاحیت میں معقول اضافہ ہوا ہے۔

مستقل بنیاد پر کی جارہی وسیع جانچ کے نتیجے میں قومی سطح پر تومثبت مریضوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RJKN.jpg

جانچ کی کل تعداد 18 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے کے ساتھ ہی   مجموعی شرح میں کمی کا دور جاری ہے۔ قومی سطح پر آج مثبت مریضوں کی شرح 5.79 فیصد ہے۔ گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران یہ  8.93 فیصد کم ہوکر اب 5.79 فیصد رہ گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HVZB.jpg

15 ریاستوں/ مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں  مثبت مریضوں کی شرح  قومی سطح سے کم ہے۔ بہار میں مثبت مریضوں کی شرح  1.44 ہے جو سب سے  کم ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D7F3.jpg

ہندوستان میں جانچ کا فیصد آج 130618.3فی ملین (ٹی پی ایم)ہے۔ جانچ کے بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے ساتھ، ٹی پی ایم میں بھی تیزی سے اضافہ درج ہوا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00524U5.jpg

22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں قومی اوسط کے مقابلے فی دس لاکھ کی آبادی جانچ میں بہتری درج کی گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00633S2.jpg

قومی  اعداد وشمار کے مقابلے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین آبادی  کم جانچ ہوئی ہے اور ان علاقوں میں زیادہ جانچ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007H308.jpg

ہندوستان میں اس مدت میں 19253 نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان میں موجودہ فعال 224190 معاملوں میں کل معاملوں کا فیصد 2.15 ہے۔

مجموعی طور پر آج 10056651 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں بہتری آئی ہے اور یہ شرح 96.41 فیصد پر آگئی ہے۔ صحتیاب اور فعال معاملوں کے مابین  فرق مسلسل بڑھ رہا ہے اور فی الحال س کی سطح 9832.461 ہے۔

صحتیاب ہونے والے نئے معاملوں میں  سے 78.89 فیصد  معاملات میں دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حصہ داری رہی۔

 کیرالہ میں 5324  کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیںوہیں مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں  بالترتیب 2890 اور 1136مریضوں کے صحتیاب ہونے رپورٹ ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0084JQ7.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18222 معاملے درج کئے گئے۔

10ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے79.83فیصد نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5142 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ  مہاراشٹر میں3693نئے معاملے درج کئے گئے۔ وہیں کرناٹک  میں کل 970 یومیہ معاملے درج ہوئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009FF24.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 228 اموات درج کی گئی ہیں۔ ان میں 76.32 فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

مہاراشٹر میں 73 اموات ہوئی ہیں، وہیں کیرالہ میں 23اور مغربی بنگال  میں 21 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010Y7KE.jpg

ملک بھر میں بلا روکاوٹ اور باآسانی  ٹیکہ کاری کی تمام تیاریوں کو یقینی بنانے کے لئے  ملک گیر سطح پر تیسرے وسیع ماک ڈرل کا انعقاد  کل کیا جائے رہا ہے۔ اس کے تحت 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 615 اضلاع کے ان 4895  مقامات کو شامل کیا گیا ہے جہاں پہلے سے  پروگرام جاری ہے۔

Related posts

جناب راج ناتھ سنگھ نے لکشدیپ سے متعلق وزارت داخلہ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

صدر جمہوریہ ہند نے قومی سیاحت کے انعامات تقسیم کیے

ہائی برڈ انیوٹی موڈ(ایچ اے ایم) کے تحت ہندوستان کا پہلا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہری دوار اور وارانسی میں تیار کیا جائے گا