وزیر اعظم کی پرگتی کے ذریعے ملاقات

Urdu News

نئیدہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم پرگتی کے ذریعے اپنی 24ویں میٹنگ کی صدارت کی۔

اس سے پہلے پرگتی کی 23 ملاقاتوں میں9.46 لاکھ کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری سے  مجموعی طورپر 208 پروجیکٹوں پر نظرثانی کی گئی۔ 17 شعبوں میں عوامی شکایات کے ازالے پر بھی نظر ثانی کی گئی۔

آج 24ویں میٹنگ میں وزیر اعظم نے اتراکھنڈ میں کیدار ناتھ تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ریاستی حکومت نے ڈرون امیجری کے ذریعے کاموں کی پیش رفت کو پیش کیا۔  وزیر اعظم نے دہلی پولس سے متعلق شکایات سے نمٹنے اور اس کے ازالہ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، اترپریش، بہار ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر،تمل ناڈو اور کیرالہ  سمیت متعدد ریاستوں میں پھیلے ریلوے ، سڑک، بجلی، پیٹرولیم اور کوئلہ کے شعبوں میں 10بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی پیش رفت پر نظر ثانی کی۔ا ن پروجیکٹوں پر مجموعی طورپر 40 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا اور پردھان منتری وندنا یوجنا کے نفاذمیں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

Related posts

بجلی کے سیکٹر سے متعلق ایک گروپ پر این سی آر میں لی گئی تلاشی کے بارے میں نوٹ

ای پی ایف ا و نے اپریل-جون 2020 کے دوران اپنے 73.58 لاکھ ممبران کے

اقلیتی برادری کی خواتین میں قائدانہ صلاحیت کا فروغ