وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بھاری بارش کے سبب پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں بات چیت کی

Image default
Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بارش کے سبب پیداشدہ صورت حال کے بارے میں بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے جی سے ریاست کے کچھ حصوں میں سیلاب اور بھاری بارش کے سبب پیدا شدہ صورت حال کے بارے میں بات کی۔ میرے خیالات اور دعائیں ان بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں جو اس صورت حال سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچاؤ اور راحت رسانی سے متعلق جاری کاموں میں مرکز کی جانب سے مدد کا اعادہ کیا۔‘‘

Related posts

اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء نیز سول سروس اکیڈمی کے زیر تربیت افسروں سے صدرجمہوریہ ہند کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب

نوروز پر صدرجمہوریہ کا ایران کی حکومت اور عوام کو مبارک باد

وزیراعظم نے مہاتما این کلی کو ان کی جینتی پر یاد کیا