موڈی کے نظریے میں تبدیلی پر وزرات مالیات کا رد عمل – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » موڈی کے نظریے میں تبدیلی پر وزرات مالیات کا رد عمل

موڈی کے نظریے میں تبدیلی پر وزرات مالیات کا رد عمل

حکومت ہند نے ہندوستان کی ریٹنگ میں مستحکم سے منفی  تبدیلی کے امریکی مالیاتی ادارے موڈی کے نظریے میں تبدیلی پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ تاہم غیر ملکی زر کرنسی اور مقامی کرنسی کے طویل مدتی جاری کار کی ریٹنگ با2 (بی اے اے2) میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

ہندوستان آج بھی دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈ میں ہندوستان کا متعلقہ مقام اپنی جگہ قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے تازہ ترین تجزیے میں بتایاگیا ہے کہ ہندوستانی معیشت کی نمو 2019 میں 6 اعشاریہ ایک فیصد ہوگی، جو 2020 تک بڑھ کر 7 فیصد تک ہوسکتی ہے، جہاں ہندوستان کی معاشی نمو کے امکانات کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، وہیں بین الاقوامی مالی فنڈ اور دیگر ہمہ جہت تنظیمیں ہندوستان پر اپنے نظریے میں اہمیت کے ساتھ مثبت تبدیلیاں کرتی رہی ہیں۔

سرکار نے مجموعی طور سے  مالیات کے شعبے میں معیشت کے استحکام کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حکومت ہند نے عالمی کساد بازاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے متعدد پالیسی ساز فیصلے کئے ہیں۔ ان اقدامات سے ہندوستان پر نظریے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، جس کے نتیجے میں پونجی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری میں تیزی پیدا ہوگی۔

واضح ہو کہ ملک کی معیشت کی بنیادیں اپنے آپ میں مضبوط ہیں اور افراط زر کی شرح پر بھی بخوبی قابو پایا جاچکا ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں ہندوستان میں معاشی امکانات پیدا ہوں گے۔

About admin