مرکز نے، 4 ریاستوں کو اعلیٰ سطحی ٹیمیں روانہ کیں؛ دیگر کی روانگی کے لئے بھی انتظام جاری

Image default
Urdu News

نئی دہلی،مرکزی حکومت نے ہریانہ ، راجستھان ، گجرات اور منی پور کے لئے 4 اعلی سطحی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔ یہ ٹیمیں اُن اضلاع کا دورہ کریں گی، جہاں سے بڑی تعداد میں کووڈ  کے معاملات کی  رپورٹیں مل رہی ہیں نیز  یہ ٹیمیں کانمنٹمنٹ کے عمل کو مستحکم کرنے، نگرانی کرنے، ٹیسٹنگ، مرض سے متاثر ہونے سے روک تھام اور  کنٹرول کرنے کے اقدامات اور  پوزیٹو معاملات کے پرُ اثر کلینک جاتی  انتظامیہ کے تئیں ریاستی کاوشوں کو مدد بھی فراہم کریں گی۔ مرکزی ٹیمیں بر وقت  شناخت اور  پیروی سے متعلق چیلنجز کا  مؤثر انتظام کرنے میں رہنمائی بھی فراہم کریں گی۔ مرکز  دیگر ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی کثیر مقصدی اعلی سطحی ٹیمیں بھیجنے کا انتظام کررہی ہیں، جہاں سے کووڈ – 19 کے مثبت کیسوں  کی  تعداد میں اضافے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

مرکزی سرکار نے  ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو تجویز کیا ہے کہ وہ غیر شناخت شدہ اور چھُٹے ہوئے مریضوں کی شناخت کو یقینی بنانے کی غرض سے جارحانہ اور  بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کو اپنائیں تاکہ ان کی برو قت شناخت کی جاسکے اور  مؤثر طور پر  ان کی نشان دہی ، کانٹنمنٹ اور  اسی کے ساتھ ساتھ علاج بھی کیا جاسکے۔

ابھی تک  ہندوستان میں مجموعی طور پر  129591786 نمونوں کو ٹیسٹ کیا  جا چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ (1083397) سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر  وسیع  ٹیسٹنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مجموعی  مثبتی شرح  نچلی سطح پر  برقرار رہے اور  یہ اب کم ہوتی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر قومی مثبتی  شرح آج 6.95 فیصد  رہی ، جو کہ  7 فیصد  کے نشانے سے کم ہے۔ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کرنے سے لازمی طور پر کم مثبتی شرح سامنے آئی  ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00135BZ.jpg

34 ڈبلیو ایچ  او کے ذریعے’’کووڈ – 19 کے تناظر میں عوامی صحت زمرہ برائے تصحیح عوامی صحت  اور  سماجی اقدامات‘‘اپنے رہنما   نوٹ میں  مجوزہ  اعداد   کے مطابق ریاستیں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے یومیہ  140  ٹیسٹ فی ملین  آبادی منعقد کررہے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O3F3.jpg

20 ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے ، قومی اوسط  (6.95 فیصد) کے مقابلے مجموعی مثبت شرح میں تخفیف  کی خبر دے رہی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JBHL.jpg

گزشتہ 24  گھنٹوں میں 45882 افراد کو  کووڈ  سے متاثر پایا گیا۔ ہندوستان کے موجودہ ایکیٹو  443794 معاملات میں سے 4.93 فیصد  ہندوستان کے مجموعی مثبت کیس ہیں اور یہ  5 فیصد کے نشانے سے نیچے برقرار ہیں۔

مجموعی ایکیٹوں کیسوں کی تعداد میں سے 78.2 فیصد 10 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں۔ مہاراشٹر میں ، ان میں سے سب سے زیادہ 18.19 فیصد  معاملات سامنے آئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BVX8.jpg

آج کی تاریخ تک 28 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  20000 سے کم  ایکیٹو کیس ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VI7Y.jpg

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  44807 نئی ریکوری  کے کیس  درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ مجموعی ریکور کیسوں کی تعداد  8428409 ہوگئی ہے۔ ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا  اور یہ آج  93.60 فیصد ہوگئی۔ ریکور شدہ کیس اور ایکیٹو کیسوں کے درمیان فرق میں بھی  مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور  اس کی تعداد  اس وقت  7984615 ہے۔

نئے ریکور شدہ معاملات میں سے 78.02 فیصد  معاملات  10 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔

کووڈ  سے ریکور ہونے والے 6860 افراد کے ساتھ کیرالہ میں  سب سے زیادہ تعداد میں ریکوری ہوئی ہے، جس کے بعد دہلی میں روزانہ  6685 کیسوں  کی  ریکوری ہورہی ہے۔ مہاراشٹر میں 5860 کی تعداد میں نئی ریکوری  کی خبر ملی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069FDZ.jpg

 نئی کیسوں میں سے 77.20 معاملات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7546 معاملات  رپورٹ کئے گئے۔ کیرالہ میں 5722 نئے کیس، جب کہ  مہاراشٹر میں گزشتہ روز 5535 معاملات کی خبر ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0070FWB.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران  جن 584  معاملات میں اموات  کی خبر ملی ہے، ان میں سے 81.85 فیصد  اموات  10 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر  سے 26.32 فیصد  نئی  اموات کی خبر ملی ہے جس نے  154 اموات  کی خبر دی تھی۔ دہلی میں بھی 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ مغربی بنگال سے 53 نئی اموات کی خبر ملی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0083OMB.jpg

Related posts

صدر جمہوریہ ہند نے رکشا بندھن کے موقع پر مبارکباد پیش کی

ریئل اسٹیٹ ڈیولپرس اور مکان کے خریداروں کو انکم ٹیکس میں راحت

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو 6 دسمبر کو سی آئی سی کے سالانہ اجلاس کا افتتاح کریں گے