Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غریب کلیان روز گار ابھیان کے تحت گھروں میں نل کے کنکشن فراہم کر کے واپس آنے والے ورکروں کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی

Urdu News

نئی دہلی، ایسے میں جب کہ پوری دنیا کورونا  وائرس سے لڑ رہی ہے، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اس بڑے چیلنج کو  ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی  کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کو فروغ دے کر وسیع مواقع  میں تبدیل کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں 20 جون 2020 کو  غریب کلیان روز گار ابھیان  لانچ کیا گیا تاکہ   واپس آئے  مہاجر ورکروں  اور مقامی  شہریوں کو  روز گار  کے مواقع فراہم کیا جاسکے۔ 125  دنوں پر مشتمل  مقررہ وقت کی  اس مہم  میں  27  امنگوں والے اضلاع  سمیت  6 ریاستوں بشمول  بہار ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور اترپردیش کے 116 اضلاع میں  جامع طور پر  اسکیم کو نافذ کیا جائے گا۔

 ابھیان کے ایک حصے کے طور پرجل جیون مشن شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد  تمام دیہی  گھروں میں  پانی کے نلوں کے کنکشن فراہم کرنا  اور  ہنر مند ، نیم ہنر مند  اور  واپس آئے مہاجر مزدوروں کو  پینے کے پانی کی سپلائی سے متعلق کاموں میں  وسیع مواقع فراہم کرنا ہے۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے  کہ وہ ان اضلاع کے گاؤں میں  کام شروع کریں تاکہ  اس سے نہ صرف  گھروں میں مناسب مقدار میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے بلکہ  دوسرے مقامات سے واپس آئے  مزدوروں کو بھی روزگار حاصل ہوسکے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس اسکیم کو ترجیحی طور پر نافذ کریں تاکہ ان گاؤں میں ’’ہر گھر  جل گاؤں‘‘ یعنی  ایسے گاؤں قرار دیا جاسکے جن میں تمام گھروں میں 100 فیصد پانی کے کنکشن ہیں۔

 چونکہ یہ مہم  مقررہ وقت کے لئے اور  ایک مخصوص مقصد کے لئے کی جارہی  ہے اس لئے اس کی کامیابی کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ غریب کلیان روز گار ابھیان  کے ہر گاؤں میں بہت سے ایف ایچ ٹی سی  کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں فنڈ کے استعمال کی منصوبہ بندی  اور گاؤوں میں 100 فیصد  ایف ایچ ٹی سی  فراہم کرنا شامل ہے۔

جل جیون مشن کے تحت ان  مخصوص ریاستوں کے ساتھ پہلی جائزہ میٹنگ کی گئی ہے اور  انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ضلع اور گاؤوں  کے حساب سے 15 روزہ منصوبہ  تیار کریں اور  اس ابھیان کو  امنگوں والے اضلاع پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے نافذ کریں۔

 یہ پر عزم مہم جل جیون مشن کے نفاذ کے ذریعے تمام گھروں میں پانی  کے  نل   کے کنکشن فراہم کرکے نہ صرف  دیہی  کی زندگی کو بہتر بنائے گی بلکہ دیہی روز گار  پیدا کرے گی اور دیہی معیشت کو فروغ دے گی۔

Related posts

صدر جمہوریہ کا شام کے قومی دن کے موقع پر پیغام

admin

رادھا موہن سنگھ نے زراعت میں ہنرمندی کے فروغ سے متعلق ورکشاپ کا افتتاح کیا

admin

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور روانڈا کے صدر عالی جناب ایچ ای پاؤل کگامے کے درمیان ٹیلی پر گفتگو

admin