عیدالضحٰی کے موقعے پر نائب صدر جمہوریہ نے عوام کو مبارکباد پیش کی – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » عیدالضحٰی کے موقعے پر نائب صدر جمہوریہ نے عوام کو مبارکباد پیش کی

عیدالضحٰی کے موقعے پر نائب صدر جمہوریہ نے عوام کو مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عیدالضحٰی کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تہوار عقیدت ، یقین اور قربانی کا تہوار ہے اور بھائی چارے، ہمدردی اور اتحاد کے جذبے کی تحریک دیتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

‘‘میں عیدالضحٰی کے مبارک موقعے پر اپنے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عیدلضحٰی قربانی کا تہوار ہے جو ہندوستان میں اور پوری دنیا میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار عقیدت ، یقین اور قربانی کی صفات کا تہوار ہے اور بھائی چارے، ہمدردی اور اتحاد کے جذبات کو تحریک دیتا ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ تہوار کشادہ دلی کے جذبے کو مستحکم کرے گا اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔

عیدالضحٰی کے نیک خیالات ہماری زندگی میں امن اور ہم آہنگی لائیں اور ہمارے ملک میں خوشحالی لائیں’’۔

About admin