صدر جمہوریہ نے ویساکھی، وِشو، رونگلی بیہو، نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندوپراپو کی مبارکباد پیش کی – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » صدر جمہوریہ نے ویساکھی، وِشو، رونگلی بیہو، نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندوپراپو کی مبارکباد پیش کی

صدر جمہوریہ نے ویساکھی، وِشو، رونگلی بیہو، نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندوپراپو کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ویساکھی، وِو، رونگلی بیہو،  نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندو پراپو کے موقع پر  جو کہ 14 اور 15 اپریل کو منائے جارہے ہیں، اپنے پیغام میں کہا :۔

‘‘ویشاکھی، وِشو، رونگلی بیہو، نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندو پراپو کے مبارک موقع پر میں ہندوستان میں اور بیرون ممالک میں رہنے والے سبھی ہندوستانیوں کومبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

فصلوں کی کٹائی کے موقع پر منائے جانے والے یہ تہوار ہمارے کسانوں کے سخت محنت اور کوششوں کے احترام  کی علامت ہیں۔ ہمارے ملک کے الگ الگ حصوں میں منائے جانے والے یہ تہوار ہندوستان کی مالامال اور گوناگوں ثقافت کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

میری پرارتھنا ہے کہ خوشیوں سے بھرے یہ تہوار ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور مختلف علاقوں کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کو مستحکم کرنے کی تحریک دیں۔’’

About admin