صدرجمہوریہ ہندنے دسہرہ کی مبارکباد پیش کی – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » صدرجمہوریہ ہندنے دسہرہ کی مبارکباد پیش کی

صدرجمہوریہ ہندنے دسہرہ کی مبارکباد پیش کی

نئی  دہلی، صدرجمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند نے دسہرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایک پیغام میں صدرجمہوریہ ہند نے کہاہے کہ وجئے دشمی کے مبارک  موقع پر میں اپنے تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں نیز ان کی کامیابی ، خوشحالی اور خوشی کے لئے دعاگوہوں ۔

یہ تیوہار جھوٹ پرسچائی کی جیت کا جشن ہے ۔یہ ہمیں ایمانداری اورسچائی کی دیرینہ اقدارکے ساتھ زندگی گزارنے کی تحریک دیتاہے ۔ بھگوان رام کی زندگی مختصراًان اقدارکا عکس ہے  جس کی معنویت آج بھی ہمیشہ کی طرح برقرارہے ۔

دعاہے کہ یہ تیوہار ہمیں قوم کی تعمیراور ایک ایسے سماج  کی تشکیل کے لئے راغب کرے جو ضرورت مندوں اور محروموں  کا خیال رکھتاہو ۔

About admin