سردست صحت یابی کی شرح 98.10 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

Urdu News

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,20,772   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 97.65  کروڑ (97,65,89,540)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  96,46,485 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,75,835

دوسری خوراک

90,75,869

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,61,737

دوسری خوراک

1,55,14,198

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

39,26,91,878

دوسری خوراک

11,02,63,827

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,76,26,429

دوسری خوراک

5,58,84,392

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,56,78,041

دوسری خوراک

6,11,17,334

میزان

97,65,89,540

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  19,788 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,34,19,749   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  98.10 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  112 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  14146 نئے معاملات درج کئے گئے۔یہ گزشتہ  229  دن میں درج ہونے والے  نئے کیسوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد2لاکھ کے نشان سے نیچے آکر  1,95,846 ہوگئی ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.57 فیصد ہے۔ جو کہ گزشتہ 220 دن  کے دوران مریضوں کی  سب سے کم تعداد ہے۔

ملک بھر میں طبی  نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  11,00,123  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 59.09  کروڑ سے زیادہ (59,09,35,381)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.42 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 114دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.29 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار 48 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  131  دنوں سے  5  فیصد سے نیچے رہی ہے۔

Related posts

وزیر اعظم کل لکشدیپ،تمل ناڈو اور کیرالہ کے سمندری طوفان‘اوکھی’ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

حکومت نے زور دیا ہے کہ جی ایس ٹی پہلی جولائی سے نافذ کیا جائے

ہندوستان اور امریکہ کی سی ای آر ٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط