خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی

خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی

نئی دہلی۔27؍فروری۔ پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 24فروری  2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہو کر  55.18 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی   جو گزشتہ کاروباری روز یعنی 23 فروری 2017 کو  55.48امریکی ڈالر فی بیرل  تھی۔

ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ، 24فروری 2017 کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3687.76 روپئے  فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری  روز یعنی  23 فروری 2017 کو 3707.99 روپئے فی بیرل رہی تھی ۔24فروری 2017 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 66.84روپئے فی ڈالر ہوگئی ۔درج ذیل گوشوارے میں تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات      اکائی 24فروری 2017 کو قیمت (قبل کا تجارتی دن23.02.2017) 16.02.2017 کو قیمتوں کا پکھواڑہ

(28 جنوری2017 سے 13 فروری 2017 تک)

خام تیل (بھارتی باسکیٹ) ($/bbl)                   55.18             (55.48) 54.67
(Rs/bbl                  3687.76       (3707.99) 3683.12
شرح مبادلہ   (Rs/$)                   66.84*               67.37

*24فروری 2017 کے لئے آر بی آئی کی حوالہ شرحیں دستیاب نہیں ہیں لہٰذا 23 فروری 2017 کی حوالہ شرحیں زرغور لائی گئی ہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.