جناب راج ناتھ سنگھ نے این ڈی ایم سی اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Image default
Urdu News

نئی دہلی: وزیرداخلہ، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے آغاز سے نئی دہلی  کوعالمی درجہ کا شہربننے میں مد د ملے گی ۔ نیودہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ شروع  کئے گئے اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے ایک سلسلے کا یہاں افتتاح کرتے ہوئے ،جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم سی نے ملک میں مستقبل کے  دیگرتوقعاتی اسمارٹ شہروں کے لئے ایک مثال پیش کی ہے ۔ انھوں نے یاددہانی کرائی کہ نئی دہلی ان 20شہروں میں شمار ہوتاہے ،جنھیں 2016میں وزیراعظم ،جناب نریندرمودی کے ذریعہ  اعلان کردہ اسمارٹ سٹی  مشن کے پہلے مرحلے میں شامل کیاگیاتھا۔

          جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ افتتاح کئے گئے مختلف النوع پروجیکٹوں میں اسمارٹ پولز یاجدید نوعیت کے ستون ، شمسی درخت ، آئیڈیشن سینٹر، 50ایل ای ڈی انٹراایکٹواسکرین ، امبیڈکرواٹیکا، اور دوہائی ٹیک نرسریاں ، 4میکانکی روڈ سویپر، 2کوڑاکرکٹ جمع کرنے والی مشینیں اوردس آٹوٹیپرس شامل ہیں ۔ انھوں نے ایم ٹی این ایل کی آپٹیکل فائبراورہائی اسپیڈ وائی فائی کے ہائی اسپیڈ بینڈ س کا بھی کناٹ پلیس میں افتتاح کیا۔

          مواصلات کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) اورریلو ے جناب منوج سنہا ، وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری ، دہلی کے لیفٹینٹ گورنر جناب انیل بیجال ، لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی بھی اس موقع پرموجود تھیں ۔

Related posts

کابینہ نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان روایتی طبی نظام اور ہومیوپیتھی میں تعاون کیلئے مفاہمت نامے کو منظوری دی

وزیر ٹکسٹائلز محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے وستر 2017 کا افتتاح کیا

وزیر ٹیکسٹائل نے نفٹ (این آئی ایف ٹی) پنچکولہ میں شارٹ ٹرم کورسز شروع کئے